بھارتی سیاستدان لالو پرساد کے گردے فیل؛ بیٹی کا گردہ دینے کا فیصلہ

پٹنہ(قدرت روزنامہ) طویل عرصے سے علیل بھارتی ریاست بہار کے سابق وزیراعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل کے صدر 74 سالہ لالو پرساد کو معالجین نے تبدیلی گردہ کا آپریشن تجویز کیا ہے جس پر ان کی بیٹی روہنی آچاریہ نے والد کو اپنا گردہ دینے کا اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بہار کے سابق وزیراعلیٰ اور ریلوے کے سابق وفاقی وزیر لالو پرساد ان دنوں صحت کے متعدد مسائل سے دوچار ہیں اور ان کے معالجین نے گردے کی پیوند کاری کا مشورہ دیا تھا۔
معالجین کی تجویز پر لالو پرساد کی سنگاپور میں مقیم 40 سالہ بیٹی روہنی آچاریہ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں والد کو اپنا گردہ دوں گی۔ گردہ صرف گوشت کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا ہے۔ میں ان کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہوں۔ براہ کرم دعا کریں کہ معاملات ٹھیک ہوجائیں۔
لالو پرساد پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں اور وہ مختلف عدالتوں میں کیسز کا سامنا کر رہے ہیں۔ وہ 24 اکتوبر کو ہی سنگاپور سے وطن واپس لوٹے ہیں کیوں کہ 25 اکتوبر کو ان کے ملک سے باہر رہنے کی عدالتی مہلت ختم ہورہی تھی۔سابق وفاقی وزیر ریلوے اب دوبارہ سنگاپور جائیں گے جہاں ان کا تبدیلیٔ گردہ کا آپریشن ہوگا۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

3 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

3 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

3 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

3 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

4 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

4 hours ago