امریکی سازشی بیانیے سے محض دستبرداری کافی نہیں، حافظ حمد اللّٰہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے عمران خان کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سازشی بیانیے سے محض دستبرداری کافی نہیں، تمہیں جھوٹ کا جواب دینے کے ساتھ قوم اور ریاست سے معافی مانگنی ہو گی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ امریکی سازشی بیانیہ سے دستبرداری، واشنگٹن سے دوستی عمران کا میگا یوٹرن ہے، وہ سائفر کو بنیاد بنا کر 7 ماہ پاکستانی قوم کے جذبات سے کھیلتے رہے، انہوں نے پاکستان کی آزادی، خودمختاری، خودداری اور سالمیت کو داؤ پر لگایا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو دنیا میں تنہا اور رسوا کر کے تماشا بنادیا، انہوں نے سائفر ہاتھ میں ہلا ہلا کر جھوٹ بولا اور قوم کو بیوقوف بنایا، کیا تم نے ریاست کو کھلونا اور قوم کو بھیڑ بکریوں کا ریوڑ سمجھ رکھا ہے؟

حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ایک دن امریکی سازشی بیانیہ دوسرے دن سپریم کورٹ سے تحقیقات کا مطالبہ، یہ جھوٹ، ڈرامے بازی اور منافقت نہیں چلے گی، آپ کا محاسبہ ضروری ہے، نیا پاکستان، ریاست مدینہ، غلامی نامنظور، حقیقی آزادی کے جھوٹے نعروں پر قوم مزید اعتماد نہیں کرے گی۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی کا وفاقی حکومت میں شامل ہونیکا فیصلہ، 8 وزارتیں ملنے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بڑی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے دو…

4 mins ago

نامزد گورنر پنجاب سلیم حیدر کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی

لاہور (قدرت روزنامہ)نامزد گورنر پنجاب سلیم حیدر کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی…

8 mins ago

کے پی میں پیپلز پارٹی کا گورنر، حکومت کا فضل الرحمٰن سے آخری رابطہ بھی ٹوٹ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے خیبرپختونخوا کیلئے نامزد صوبائی گورنر کی ہفتے کی شام پشاور…

9 mins ago

پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ججز تقرری کےلیے مجوزہ آئینی…

13 mins ago

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے تاریخ رقم کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے…

19 mins ago

مجھے اور محمد عامر کو بابر اعظم سے کوئی مسئلہ نہیں، عماد وسیم

لاہور(قدرت روزنامہ)آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ انہیں اور محمد عامر کو کپتان…

22 mins ago