اُشنا شاہ اپنے ساتھ کام کرنے والوں کو بھائی کیوں کہتی ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے ساتھ کام کرنے والوں کو بھائی کہہ کر مخاطب کرنے کی وجہ بتادی۔اشنا شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ساتھ کام کرنے والے اکثر سوال کرتے ہیں کہ ’یار بھائی کیوں کہتی ہو‘۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ’کام کے ماحول میں ساتھ کام کرنے والوں کو بھائی کہنے کا شوق نہیں ضرورت ہے۔ اگر بھائی نہ کہیں تو کافی حضرات کا دماغ خراب ہوجاتا ہے‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ لڑکی / عورت کے ساتھ ایک اچھے دوست یا کولیگ کے طور پر پیش آئیں تو کسی کو بھائی بنانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ اُشنا شاہ جو اپنے خیالات کا اظہار انتہائی بے باکی سے کرتی آئی ہیں، گزشتہ دنوں انہوں نے شوبز انڈسٹری کے رازوں سے پردہ اُٹھاتے ہوئے بتایا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں زیادہ تر لوگ فراڈیے اور بیشتر چیزیں حقیقت کے برعکس ہیں۔