امریکی ڈالر آج مزید مہنگا ہو گیا
کراچی (قدرت روزنامہ)امریکی ڈالر گزشتہ کئی روز سے پھر اڑان بھر رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی روپیہ ناقدری کا شکار ہے۔آج کاروبار کے آغاز میں ایک بار پھر امریکی ڈالر مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں آج ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 222 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 221 روپے 75 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز
خوش قسمتی سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 51 پوائنٹس کے اضافے سے 42848 پر آ گیا ہے۔