مریم اورنگزیب کا عمران خان کو عدالت جانے کا چیلنج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو عدالت جانے کا چیلنج دے دیا۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان خان اِنف اِز اِنف، فارن فنڈنگ، کرپشن اور منی لانڈرنگ کا جواب تو دینا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ گھڑی عمران خان نے 2 کروڑ کی خریدی، ہینڈلرز کے ذریعے 28 کروڑ کی بیچی، پیسے منی لانڈر ہو کر پاکستان آئے اور پیسے ڈیکلیئر نہیں کئے، بڑھکیں نہ ماریں، سوال یہ ہے گھڑی دو کروڑ کی لی؟ 28 کڑوڑ کی بیچی؟پیسے پاکستان فرح گوگی لائیں؟ پیسے ڈیکلیئر نہیں کئے؟
مسلم لیگ ن کی رہنما کا کہنا ہے کہ عمران خان اعلان نہ کریں، عدالت جانے کی تاریخ بتائیں، عدالت جانے کی تاریخ کے ساتھ گھڑی بیچنے کی رسید بھی ٹوئٹ کریں؟ عمران خان صاحب بتائیں گھڑی کے پیسے پاکستان کون لایا اور کیسے؟
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان آپ کے ہینڈلرز فرح گوگی اور شہزاد اکبر پکڑے گئے ہیں، دوسروں پر جھوٹے الزامات؟ رنگے ہاتھوں پکڑے جاؤ تو بے بنیاد الزام، جھوٹے الزامات پر سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھو، خود پر جرم ثابت ہو تو ’بیسلیس‘ کی گردان۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ کیس کے کسی نوٹس کا جواب نہیں دیا، کسی تفتیش میں شامل نہیں ہوئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانے کے تحفے خریدنے والی دبئی کی معروف کاروباری شخصیت عمر فاروق ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں یہ تحائف منظرِ عام پر لے آئے تھے۔
عمران خان سے توشہ خانے کے یہ تحفے دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق نے 20 لاکھ ڈالرز میں خریدے۔عمر فاروق کے مطابق ان سے 50 لاکھ ڈالرز کی ڈیمانڈ کی گئی تھی، تاہم انہوں نے سارے تحفے 20 لاکھ ڈالرز میں خرید لیے اور فرح گوگی کو نقد ادائیگی کی تھی۔

Recent Posts

ورلڈ لافٹر ڈے : کاجول نے مداحوں کیلئے اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ) ورلڈ لافٹر ڈے کے موقع پر بالی وڈ کی نامور اداکارہ کاجول نے…

17 mins ago

دانیہ شاہ کا عامر لیاقت کی وراثت لینے کیلئے وکیل کو 2 کروڑ روپے دینے کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)نامور ٹی وی شو میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری…

23 mins ago

وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو بطور چیئرمین…

38 mins ago

صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے…

47 mins ago

گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی نیب میں طلبی…

59 mins ago

جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی کو…

1 hour ago