پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب ایکبار پھر گریمی ایوارڈ کے لئے نامزد


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب مسلسل جا رہی ہیں عروج پر . ان کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے. عروج جنہیں 2021 میں پہلی بار گریمی ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا تھا اور 2022 میں انہیں پہلا گریمی ایوارڈ بھی ملا انہیں ایک بار پھر گریمی ایوارڈ کے لئے نامزد کر لیا گیا ہے اور 2023 کے گریمی ایوارڈ کے لئے گلوکارہ نامزد ہو گئی ہیں . اگر دیکھا جائے تو عروج آفتاب وہ پہلی گلوکارہ بن گئی ہیں جن کو مسلسل دو بار گریمی ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے. عروج آفتاب اس نامزدگی پر خاصی خوش ہیں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اس حوالے سے ایک سٹوری شئیر کی اور مداحوں کو بتایا کہ وہ ایک بار پھر سے گریمی ایوارڈ کے لئے نامزد ہو گئی ہیں انہوں نے لکھا ”مجھے اور
میری ساتھی گلوکارہ انوشکا شنکر کو بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس کی کیٹیگری میں ’ادھیڑو نا‘ گانے پر نامزد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گریمی ایوارڈ میں نامزدگی بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے ، شرمین عبید چنائے بھی گریمی ایوارڈ کے لئے نہ صرف نامزد ہو چکی ہیں بلکہ یہ ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں. پاکستانی گلوکار دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں اور دنیا بھر میں ان کے مداح پائے جاتے ہیں.