وہ کام کرجائیں گے جو کسی حکومت نے نہیں کیا، پرویزالٰہی

لاہور (قدرت روزنامہ)پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ اگر ہم سب محنت کرتے رہے تو وہ کام کر جائیں گے جو کسی حکومت نے نہیں کیا . وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے سیلاب متاثرین کے لیے 12 ارب روپے کے بحالی پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے بہت کام کیا ہے .

جیسے زلزلے کے موقع پر لوگوں نے کام کیا ویسے ہی اب کیا .
وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ میں سب سے پہلے سیلاب متاثرین کے پاس گیا تھا . وہاں جا کر میں نے خود دیکھا کہ کوئی چیز نہیں بچی تھی . مسلح افواج سمیت تمام اداروں نے بڑھ چڑھ کر ہمارا ساتھ دیا ہے . انھوں نے کہا کہ ثانیہ نشتر نے دو ماہ میں بارہ ارب کی تقسیم کا نظام سیدھا کیا . عمران خان کی کوشش سے مثالی فنڈز اکٹھے ہوئے . ان کے بعد کسی لیڈر نے کوشش نہیں کی فنڈزاکٹھا کرنے کی . سندھ حکومت نے ابھی تک سروے ہی شروع نہیں کیا .
پرویزالٰہی نے کہا کہ سندھ کے لیے ایک ارب چیک تیار کر کے رکھا ہوا ہے لیکن وہ یہ رقم لینے کی قابلیت تو پیدا کریں . سیلاب متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا . جاں بحق ہونے والوں اور زخمی ہونے والوں کو امدادی رقوم دی ہیں . پچپن ہزار کے قریب گھر تباہ ہوئے ہیں .
وزیراعلٰی پنجاب نے مذید کہا کہ کچے گھر کے لیے 2 لاکھ اور پکے گھروں کے چار لاکھ روپے بطور امداد رے رہے ہیں . این جی اوز نے بھی بڑھ چڑھ کر ہماری مدد کی ہے . سیلاب متاثرہ علاقوں کی انتظامیہ کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے ہمارا ساتھ دیا . ہمارے کام کے تمام عالمی مالیاتی اداروں نے تعریف کی ہے . انھوں نے کہا کہ لوگوں کے نقصانات تو بہت زیادہ ہیں، ہم نے پہلا قدم رکھا ہے اس میں برکت پڑے گی . احساس پروگرام کا بل پاس ہو گیا ہے اب اس کا نفاذ ہوگا . اس کام سے ہمارے دوسرے کاموں میں برکت پڑ رہی ہے . میری خواہش ہوتی ہے کہ ہم وہ کام کریں جس سے عام آدمی کا فائدہ ہو . پہلے مفت کتابیں دے رہے اب تعلیم بھی بی اے تک مفت دیں گے ورلڈ بینک ہماری مدد کرے گا . ساؤتھ پنجاب کی بچیوں کو تین گنا زیادہ وظیفہ ملے گا
پرویزالٰہی نے کہا کہ اگرعمران خان کی مدد شامل نہ ہوتی تو یہ پروگرام نہ ہوتا . اگر ہم سب محنت کرتے رہے تو وہ کام کر جائیں گے جو کسی حکومت نے نہیں کیا . مجھے نہیں معلوم ہم کب تک بیٹھے ہیں . بس اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمیں کام کرنے کی توفیق عطا کرے . پچھلے دورمیں بھی بہت کام کیے تھے جن کے ثمرات بعد میں ملے ہمیں .
انھوں نے کہا کہ شہبازشریف جاتے تھے صرف فوٹو کھنچوا کے آتے تھے . چیف سیکرٹری چلا گیا ہے آئی جی بھی چلا گیا ہے جس نے کام نہیں کرنا وہ جا سکتا ہے . گورنر پنجاب کو کبھی کبھی یاد آ جاتا ہے ہمارے بل پاس کر دیتے ہیں . ان سے کہا ہے کہ ہمارے کاموں کو نہ روکا جائے .

. .

متعلقہ خبریں