ملک میں کہاں کہاں بارش ہوگی اورکہاں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گاتاہم شام اوررات کے دوران بالائی خیبرپختونخواہ شمال مشرقی پنجاب اورکشمیر میں چند مقامات پرتیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا . تاہم کشمیر اوراس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے .

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےد وران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہاتاہم بالائی اوروسطی پنجاب میں بعض مقامات پربارش ہوئی . سب سے زیادہ بارش پنجاب میں ناروال 05ملی میٹر ،چکوال 04اسلام آبادمیں 02اورقصور میں 01ملی میٹربارش ریکار ڈ کی گئی . . .

متعلقہ خبریں