اے سی کا پانی پودوں میں ڈالنے سے کیا ہوتا ہے؟ ایسے فائدے جن کا آپ تصور بھی نہیں کر سکتے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اے سی کا پانی پودوں میں ڈالنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے ایسے حیران کُن فائدے جو آج سے پہلے آپ کو بھی معلوم نہیں ہوں گے۔ اکثر لوگ اے سی سے نکلنے والا پانی پودوں اور گملوں میں ڈال دیتے ہیں ،کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایسا کرنے سے کیا ہوتا ہے اور یہ کیوں ضروری ہے؟ اے سی کا پانی پودوں میں ڈالنے کے فائدے ٭ پودوں میں اے سی کا پانی ڈالنا پودوں کے لئے بہت اچھا ہے اس سے پودے اور گھاس جلدی ہی صحت مند ہو جاتی ہے اور ان کی نشوونما اچھی ہو جاتی ہے۔

٭ اے سی سے نکلنے والے پانی میں شعاعوں کی موجودگی ہوتی ہے اور ساتھ ہی اس میں کلورین نہیں پایا جاتا اس لئے یہ پانی پودوں کی نشوونما کے لئے بہترین سمجھا جاتا ہے۔

٭ اے سی کا پانی کنڈیسنڈ واٹر ہوتا ہے ، اس میں کچھ ایسے کیمیکل پائے جاتے ہیں جو پودے کے کلوروفل کی مقدار کو زیادہ بننے میں مدد دیتے ہیں جس کی وجہ سے پودا جلدی بڑا ہونے لگتا ہے۔

 

٭ اے سی کے پانی میں چونکہ کاپر کے ملے جلے اثرات پائے جاتے ہیں، جن سے جڑیں مضبوط ہوتی ہیں۔