طلاق کی افواہوں کے بعد شعیب ملک اور ثانیہ مرزا پہلی بار ایک ساتھ

دبئی(قدرت روزنامہ) طلاق کی افواہوں کے بعد شعیب ملک اور ثانیہ مرزا پہلی بار ایک ساتھ منظر عام پر آگئے۔ دونوں اسٹارز کو طویل عرصے بعد پہلی بار ایک ساتھ انکے نئے شو دی مرزا ملک شو کے سیٹ پر دیکھا گیا، اطلاعات کے مطابق دبئی میں مرزا ملک شو کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور شعیب ملک اور انکی اہلیہ ثانیہ مرزا پروگرام کے سیٹ پرایک ساتھ موجود ہیں۔ پروگرام کی ریکارڈنگ میں فلم اسٹار فہد مصطفی بھی موجود ہیں۔ایک تصویر میں دونوں سپر اسٹارز ایک دوسرے کے کافی قریب کھڑے باتیں کرتے نظر آرہے ہیں۔ ایک تصویر میں فہد مصطفی اور شعیب ملک کے درمیان ثانیہ مرزا کھڑی ہیں اور اس میں شعیب اور ثانیہ کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھائی دے رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں اور دونوں نے تاحال اسکی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

Recent Posts

پختونخوا؛ سکیورٹی فورسز اور پولیس وین پر حملے، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک

پشاور(قدرت روزنامہ) پختونخوا میں سکیورٹی فورسز اور پولیس وین پر حملوں میں جوابی فائرنگ میں…

5 mins ago

لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید…

26 mins ago

بلوچستان؛ بارودی سرنگ دھماکوں میں متعدد افراد زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ایکسپریس…

36 mins ago

موٹر وے پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون کی درخواست ضمانت خارج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) عدالت نے موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون کی…

42 mins ago

توشہ خانہ تحقیقات؛ عمران خان نے نیب کا طلبی نوٹس چیلنج کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی جانب سے نیب کی طلبی…

50 mins ago

ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف

رسال پور(قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم اپنی آئینی…

59 mins ago