ٹک ٹاکر، یوٹیوبر ہوجائیں خبردار، اہم فیصلہ ہوگیا

ویب ڈیسک (قدرت روزنامہ)پارکس میں تعینات سکیورٹی اہلکار ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز پر نظر رکھیں گے . اس مقصد کے لئے پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی صوبے بھر میں پارکوں میں پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرے گی .

وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے سیاحت آصف محمود کا کہناہے کہ صوبے بھر میں پی ایچ اے کے پارکوں میں نجی کمپنیوں کے گارڈز کے پاس اسلحہ، وائرلیس سیٹ اور گشت کے لیے موٹر سائیکلیں ہوں گی . پنجاب حکومت نے تمام بڑے پارکوں میں فیملی کے بغیر داخلے پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اسکولوں اور کالجوں کے یونیفارم والے طلباء کو پارکوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی . پنجاب کے تمام تفریحی پارکس میں کیمرے لگانے کی ہدایات جاری کردی ہیں جبکہ پرانے کیمرے ایک مہینے میں ٹھیک کروائے جائیں گے . ذرائع کا کہنا ہے کہ پارکس میں خواتین اور فیملیز کے لیے ہفتے میں ایک دن جب کہ بڑے پارکوں میں خواتین کے لیے علیحدہ ایریا بھی مخصوص کرنے کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا جارہا ہے . تاہم مذکورہ پابندیوں کی حتمی منظوری وزیرِاعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے دی جائے گی . یاد رہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں یوم آزادی کے موقع پر پبلک پارکوں میں پیش آنے والے واقعات کے بعد پارکوں کی سکیورٹی سخت کی جارہی ہے . . .

متعلقہ خبریں