ارشد شریف پر گولی چلانے والے نہیں، چلوانے والے تک پہنچنا چاہیے: فیصل واؤڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی رہنما فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ ہمیں ارشد شریف پر گولی چلانے والے نہیں بلکہ چلوانے والے تک پہنچنا چاہیے۔ایف آئی اے آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک میں نے پریس کانفرنس نہیں کی تھی پاکستان سویا ہوا تھا۔سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا نے کہاک کہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے حوالے سے ایف آئی اے نے آج مجھے بلایا تھا، 10 سوالوں پر مبنی سوالنامہ دیا گیا، یہ سوالنامہ میڈیا کے ساتھ شیئر نہیں کروں گا۔
ان کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کا سازشی قتل ہوا، انہیں قریب سے گولی ماری گئی، ان کا فون اور آئی پیڈ نہیں ملا، مجرمان کو پکڑنا چاہیے جو پاکستان سے باآسانی نکل جاتے ہیں۔فیصل واؤڈا نے کہا کہ ارشد شریف کو سازش کے تحت قتل کیا گیا،ان کے قتل کا پلان پاکستان میں بنایا گیا، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بہترین کام کر رہی ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ ان بڑے لوگوں تک بھی ہاتھ پہنچے گا جن پر ہاتھ نہیں ڈالا جاتا۔انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں کروں گا جس سے وہ حرکت میں آ جائیں، جو قتل میں ملوث ہیں وہ طاقتور، پلانر اور سمجھ دار ہیں۔فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ یہ تکلیف دہ معاملہ ہے، اس کیس میں گھٹیا قسم کا مذاق نہیں کرنا چاہیے، ارشد شریف کے قتل کے شواہد ابھی پیش نہیں کیے۔
ان کا کہنا ہے کہ مارچ تک دھکیلنا عمران خان کو بند گلی تک لے جانا ہے، عمران خان کو نااہل کروا کے وزیرِ اعظم میں نے نہیں انہی لوگوں نے بننا ہے۔فیصل واؤڈا نے چیئرمین پی ٹی آئی سے مخاطب ہو کر کہا کہ عمران خان پارٹی کے اندر سے صفائی کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان میرے لیڈر تھے، ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، جب بلائیں گے جاؤں گا۔
ایک صحافی نے فیصل واؤڈا سے سوال کیا کہ نواز شریف پر الزام لگایا جا رہا ہے، لندن میں بیٹھا شخص الزام لگا رہا ہے کہ نواز شریف اس قتل میں ملوث ہیں، آپ کیا کہتے ہیں؟فیصل واؤڈا نے جواب دیا کہ یہ بہت سیریس میٹر ہے، بہت تکلیف دہ اور ہمارے لیے پریشانی کا باعث ہے، میرے خیال میں اس میں ہم سیاست سے بالاتر رہیں تو زیادہ بہتر ہے، گھٹیا قسم کا مذاق نہ کریں تو بہتر ہو گا، میں اس میں پولیٹیکل اینگل لانا نہیں چاہتا۔
فیصل واؤڈا ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں پیش
اس سے قبل صحافی ارشد شریف کے کینیا میں ہوئے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واؤڈا ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں پیش ہوئے۔
فیصل واؤڈا ایف آئی اے کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے حوالے سے فیصل واؤڈا اور مراد سعید کو طلب کیا تھا۔
ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کو شواہد کے ساتھ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز آنے کے لیے نوٹس بھیجے گئے تھے۔ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق فیصل واؤڈا اور مراد سعید نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ارشد شریف کو لاحق خطرات سے آگاہ تھے۔
کینیا پولیس کے ہاتھوں ارشد شریف کا قتل
کینیا میں موجود صحافی ارشد شریف کو 22 اور 23 اکتوبر کی درمیانی شب گاڑی میں جاتے ہوئے کینین پولیس نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔کینیا پولیس کی جانب سے ارشد شریف کی موت کو شناخت کی غلطی قرار دے کر افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔
ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران پر مشتمل ٹیم صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے 28 اکتوبر کو کینیا گئی تھی۔مذکورہ ٹیم ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد کینیا سے پاکستان واپس پہنچ چکی ہے۔

Recent Posts

“پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہیں”، بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر فاروق عبداللہ کا رد عمل آ گیا ، ویڈیو دیکھیں

سری نگر(قدرت روزنامہ)جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق…

6 mins ago

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے زہر اگل دیا ، خصوصی انٹرویو میں کیا کہا ؟ جانیے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت کےوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے ایک بار…

14 mins ago

گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)کسان اتحاد نے 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین…

23 mins ago

خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈیری پراڈکٹس کے تاجروں نے خشک دودھ کی درآمد پرمکمل پابندی یا اس پرامپورٹ…

26 mins ago

جنوبی برازیل میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 66 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی برازیل میں حکام لوگوں کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے…

37 mins ago

مجھے نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے…

49 mins ago