عمران خان پرقاتلانہ حملہ، ڈیوٹی پرتعینات پولیس افسران و اہلکاروں کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم عمران خان پرقاتلانہ حملے کے معاملے پرمارچ کے دوران ڈیوٹی پرتعینات پولیس افسران و اہلکاروں کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے معاملے میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا مارچ کے دوران ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و اہلکاران کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم حملے کے وقت ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے پوچھ گچھ کرے گی۔ حملے کے روز حقیقی آزادی مارچ پر کنٹینر کے قریب 570 پولیس اہلکار و افسران موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ پولیس افسران و اہلکار سول کپڑوں میں بھی تعینات تھے۔ سول کپڑوں میں تعینات افراد کا کام کسی بھی مشکوک نقل و حرکت پر نظر رکھنا تھا کہ پولیس کی وردی و سول کپڑوں میں بھاری تعداد میں تعیناتی کے باوجود مسلح شخص پنڈال میں کیسے پہنچا؟ جے آئی ٹی ضلعی اعلی پولیس افسرسمیت ڈیوٹی پر مامور افراد کے بیان بھی قلمبند کرے گی۔