کوئٹہ میں ٹرک پر چھاپہ، 12 کروڑ روپے کا بھارتی گٹکا برآمد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کسٹم نے کوئٹہ ایئرپورٹ کے قریب ٹرک پر چھاپے میں 12 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ بھارتی گٹکا برآمد کرلیا جس پر واجب الادا ٹیکس کی مالیت 5 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس نے ایکسپریس کو بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلی جنس نے موصول ہونے والی ایک خفیہ اطلاع پر کوئٹہ ایئر پورٹ کے قریب ایک کامیاب کارروائی کے دوران بھاری مالیت کا بھارتی نشہ آور گٹکا برآمد کرلیا۔
انہوں ںے بتایا کہ اسمگل شدہ گٹکا قلعہ سیف اللہ سے ٹرک میں لوڈ کیا گیا تھا، برآمد ہونے والے گٹکے کی مالیت 12 کروڑ روپے سے زائد ہے جبکہ انڈین گٹکے پر ڈیوٹی اور ٹیکس چوری کی مالیت 5 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد ہے، کسٹم انٹیلی جنس آفیسر کی مدعیت میں 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے برآمد ہونے والے انڈین اسمگلڈ گٹکا ضبط کرلیا گیا ہے۔
ڈی جی کسٹمز نے بتایا کہ موصولہ خفیہ اطلاع کے بعد کسٹمز انٹیلی جنس کی ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ پر جانے والے ایک ٹرک نمبر TAL-643 کا مسلسل پیچھا کیا کیونکہ اس ٹرک کو اطراف میں چلنے والی تین مختلف گاڑیوں میں سوار افراد باقاعدہ تحفظ فراہم کررہے تھے۔
ان کے مطابق اس خطرناک صورتحال کے باوجود کسٹمز انٹیلی جنس کی چھاپہ مار ٹیم نے ٹرک کو مداخلت کرتے ہوئے روک کر اس کی تلاشی لی تو ٹرک سے مجموعی طور پر 7 کروڑ 77 لاکھ روپے مالیت کا بھارتی گٹکا برآمد ہوا جس میں 5 کروڑ 7 لاکھ 50 ہزار مالیت کے ایف او آداب گٹکے کے 580 پارسل اور 2 کروڑ 69 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے زیڈ 21 گٹکے کے 350 پارسل برآمد ہوئے۔
ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس نے مزید بتایا کہ چھاپے میں برآمد ہونے والے گٹکے پر کسٹم ڈیوٹی و دیگر ٹیکسوں کی مد میں 5کروڑ 55لاکھ کی چوری کی گئی جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے ٹرک کی مالیت ایک کروڑروپے بتائی گئی ہے۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

29 mins ago

مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل…

32 mins ago

ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان…

60 mins ago

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

2 hours ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

2 hours ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

2 hours ago