فیفا ورلڈ کپ،جاپانی شائقین نے سب کے دل جیت لیے، جاپانی شائقین کے سٹیڈیم سے کچرا اٹھانے کی ویڈیو وائرل

دوحہ (قدرت روزنامہ) فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے دوران جہاں قطر اسلامی تعلیمات کے پرچار سے دیگر تمام اسلامی ممالک کے دل جیت رہا ہے وہیں قطری حکام کے دل جاپانیوں نے جیت لیے۔فٹ بال ورلڈ کپ 2022ء کی افتتاحی تقریب سے ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے،

جس میں جاپانی شائقین کو تقریب کے اختتام پر کچرا اٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔یوں تو اسلامی تعلیمات کے مطابق صفائی نصف ایمان ہے لیکن اس معاملے میں جاپان دنیا بھر میں سب سے آگے ہے۔افتتاحی میچ ایکواڈور اور میزبان ملک قطر کے درمیان کھیلا گیا جس میں تاریخ رقم ہوئی، ایکواڈور نے قطر کو 0-2 سے شکست دے دی۔میچ کے اختتام پر دیگر تمام شائقین گھروں کو لوٹ گئے لیکن اسٹیڈیم میں موجود جاپانی حاضرین میچ کے بعد وہیں رکے رہے اور اسٹیڈیم خالی ہونے کے بعد صرف ایک یا دو نہیں بلکہ پورے اسٹیڈیم میں پڑا کچرا اٹھایا جس کے مناظر وہاں موجود منتظمین نے کیمرے میں محفوظ کرلی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک قطری شخص جاپانی شائق سے دریافت کرتا ہے کہ یہ ان کا ایویٹ نہیں تھا تو وہ کیوں اسٹیڈیم سے کچرا اٹھا رہے ہیں جس پر اس جاپانی خاتون نے بتایا کہ جاپانی قوم کبھی بھی کچرا چھوڑ کر نہیں جاتے، ہم جگہ کا احترام کرتے ہیں۔اسٹیڈیم سے کچرا اٹھاتے ایک اور شائق نے بتایا کہ یہ سب کیمرے کے لیے نہیں ہے۔اس دوران ویڈیو بنانے والا شخص انہیں مدد کی پیشکش کرتا ہے لیکن اسے شکریہ کہہ کر انکار کردیا جاتا ہے۔جاپانی شائقین نے اسٹیڈیم میں پڑا کچرا ہی نہیں اٹھایا بلکہ جگہ جگہ پڑے ہوئے قطر کے قومی جھنڈے بھی اٹھائے اور ان کا احترام بھی اپنے قومی پرچم کی طرح ہی کیا، کچھ شائقین قطری پرچم اپنے ساتھ لے گئے جبکہ کچھ نے انہیں زمین سے اٹھا کر کرسیوں پر رکھ دیا۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ جاپانیوں نے یہ طرز عمل اپنایا ہوبلکہ ہر عالمی ایونٹ میں جاپانی اسی طرح اپنی جگہ کو صاف رکھتے ہیں۔

Recent Posts

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تحصیل کھڈکوچہ گرو میں دو گاڑیوں میں خطرناک تصادم‘13افراد زخمی

مستونگ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تحصیل کھڈکوچہ گرو میں دو گاڑیوں میںخطرناک تصادم‘حادثہ…

9 mins ago

میئر لندن صادق خان کی ہیٹ ٹرک مکمل ہونے پرجمائما کا بیان بھی آگیا

لندن (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ،…

15 mins ago

ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، سندھ پولیس کی نئی گاڑیوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز منظور

کراچی(قدرت روزنامہ)حکومت سندھ نے صوبے میں پولیس کو مضبوط اور متحرک کرنے کے لیے کروڑوں…

20 mins ago

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا شاہراہ قراقرم پر موٹروے پولیس تعینات کرنے کا مطالبہ ، وزیراعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے شاہراہ قراقرم پر موٹروے پولیس تعینات کرنے کا مطالبہ…

26 mins ago

ہولڈنگ کمپنی کیلیے پی آئی اے کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ اسکیم کی منظوری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اینٹی ٹرسٹ واچ ڈاگ نے ہفتے کے روز پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی…

35 mins ago

چند دنوں میں پاک چین اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چند دنوں میں پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع…

41 mins ago