شہناز گل نے ایسا کیا دیکھا جو کمرے سے بھاگ گئیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کی معروف اداکارہ شہناز گل نے جیسے ہی کمرے میں شیر کو دیکھا تو باہر بھاگ گئیں۔حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمرے میں ایک آزاد شیر گھوم رہا تھا۔ جبکہ شیر کے ہی کمرے میں شہناز کو بلایا جاتا ہے، شہناز ہمت کرکے شیر کو دیکھنے پہنچ جاتی ہیں مگر شیر کو دیکھ کر شہنازخوفزدہ ہوگئیں اور کمرے سے دوڑ لگا دی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Shehnaaz Gill (@shehnaazgill)


سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارف کا کہنا ہے کہ ارے پنجاب کی شیرنی بس ڈر گئی ۔ ٓآگے بڑھ اور شیر کا مقابلہ کرو پھر پنجاب کی شیرنی کہوں گا۔ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ اگر سدھارت شکلا زندہ ہوتے تو وہ شہناز گل کو پکڑ کر لے جاتے اور خوب ہنستے۔
حمائمہ ملک کا شہناز گل سے متعلق اہم انکشاف
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہحمائمہ ملک نے بھارتی اداکارہ شہناز گل سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔حمائمہ ملک نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے شہناز گل کا ایک انٹرویو کلپ شیئر کیا۔
انہوں نے شہناز گل کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ شہناز نے مختلف طریقوں سے خود کو بہت بدل لیا ہے اور وہ بہت مضبوط خاتون ہیں ان کے لیے بہت پیار۔

اس ویڈیو میں شہناز گل ایک صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ کسی کا بھی وقت کبھی بھی بدل سکتا ہے، ہر کوئی اپنی قسمت لے کر آیا ہے، اس لیے کبھی کسی کو جج نہیں کرنا چاہیئے۔
یاد رہے کہ اداکارہ شہناز گل جلد ہی سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔فلم کی کاسٹ میں شہناز گل کے علاوہ جسی گل، پوجا ہیگڑے، اور راگھو جوئیل بھی شامل ہیں۔