علی ظفر کو نئی انسٹا پوسٹ پر شدید تنقید کا سامنا
لاہور (قدرت روزنامہ) معروف گلوکارو اداکار علی ظفر کو اپنی نئی انسٹا پوسٹ پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ علی ظفر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لاہور میں ہونے والے سول فیسٹ سے اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ گلوکار کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ناخنوں پر اپنے سیاہ رنگ کے لباس کے ساتھ کا میچنگ نیل پینٹ بھی لگایا ہوا ہے۔
انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہآپ کون ہیں، اس کی آپ خود وضاحت کرتے ہیں کوئی اور نہیں۔ علی ظفر کو نیل پینٹ کے استعمال پر اپنے مداحوں اور دیگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ کچھ صارفین نے گلوکار کی پوسٹ پر قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے ردِعمل کا اظہار کیا۔