فوج ہماری طاقت اور فخر ،شکر ہے آرمی چیف کا عمل مکمل ہوگیا،شاہد آفریدی

لاہو ر(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آرمی چیف کی نامزدگی کے حوالے سے کہا کہ شکر ہے آرمی چیف کا عمل مکمل ہوگیا، میرے خیال میں یہ معاملہ ختم ہوجانا چاہیے . ایک تقریب سے خطاب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ جو سینئر ہے اس کو خود موقع ملنا چاہیے، فوج ہماری طاقت اور ہمارا فخر ہے اور اس کی عزت کرنی چاہیے .

انہون نے کہا کہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا . کوئی کام اکیلے نہیں ہوتا ایک دوسرے کی سپورٹ سے ہی منزل تک پہنچا جاسکتا ہے . کے پی، سندھ، بلوچستان کے 500 متاثرین کو رہنے کی چھت فراہم کررہے ہیں . دوسروں کی امداد سے دلی اطمینان ملتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں