عمران خان کو باتیں دیر سے سمجھ آتی ہیں آئین پڑھ کر تعیناتی کا عمل سمجھ آیا ہو گا،شاہد خاقان عباسی


کراچی (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ خوش اسلوب سے مکمل ہوگیا۔سنیارٹی کی بنیاد ہر تقرری ہونی تھی،ایک دن میں مکمل ہوگئی۔عمران خان کو اکثر باتیں دیر سے سمجھ آتی ہیں،آئین پڑھ کر تعیناتی کا عمل سمجھ آ گیا ہوگا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان قانون میں رہے تو استقبال کریں گے ورنہ رانا ثناءاللہ استقبال کریں گے،احتساب کے نظام کو تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر تبدیل کرنا ہوگا۔
ملک میں احتساب کی حقیقت سب کے سامنے ہے،کابینہ جو مرضی فیصلہ کرے،سرکاری افسر اس پر عمل کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت ہے کہ نیب کے ادارہ کو ختم کیا جائے۔
مقدمات سیاستدانوں کو توڑنے اور ڈرانے کیلئے بنائے جاتے ہیں،سابق چیئرمین نیب نے ہی یہ سارے مقدمات بنائے۔سرکاری افسران نیب کی موجودگی میں فیصلہ نہیں کرسکتے،روس سے تیل کی خریداری میں کوئی رکاوٹ نہیں۔

تیل کی خریداری حکومت نہیں ریفائنری کرتی ہیں،کوئی درخواست آئی تو دیکھیں گے۔ قبل ازیں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پہلے الیکشن کرانے ہیں تو عدم اعتماد کا راستہ موجود ہے ، اجتماعات سے ہی الیکشن کرانے ہیں تو کوئی بھی حکومت 2 ماہ نہیں رہےگی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقت سے پہلے الیکشن کرانے ہیں تو عدم اعتماد کا ہی راستہ ہے پہلےبھی تاریخی اجتماع ہوئے ہیں اجتماعات سے ہی الیکشن کرانے ہیں تو کوئی بھی حکومت 2 ماہ نہیں رہےگی اجتماعات سےحکومت آتی یا جاتی نہیں،اجتماع سےحکومت گراناخام خیالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہم تعیناتی سےمتعلق وزیراعظم کے فیصلے کو سب نے سراہا،پہلے دو سینئرلوگوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

Recent Posts

اٹک میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 4افراد جاں بحق

اٹک (قدرت روزنامہ)اٹک میں ڈھاک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کوٹکرسے 4…

5 hours ago

محسن نقوی کا تعلق جس قبیلے سے ہے وہ ہمارے ہاتھ مضبوط کرتا ہے، رانا ثناءاللّٰہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے…

5 hours ago

مولانا فضل الرحمان کا کیپٹن (ر) صفدر کے خطاب پر طنز، کیا کہا ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف…

5 hours ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم…

5 hours ago

پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈا کی بینائی جانے کا خدشہ

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کی نامور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاستدان راگھو…

6 hours ago

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی متوقع سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے نام بتا دیئے

لندن (قدرت روزنامہ) انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے آئی سی سی ٹی 20…

6 hours ago