فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی ختم،پانچ سال کیلئے نااہل ‘سینٹر شپ سے مستعفی

فیصل واوڈا کو 63 ون سی کے تحت نااہل قرار دیا ہے، فیصل واوڈا نے غلطی تسلیم کر لی،فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی ختم کردی ہے،سپریم کورٹ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی فیصل واڈا کی تاحیات نااہلی ختم کرتے ہوئے پانچ سال کیلئے نااہل قرار دے دیا ہے، سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو 63 ون سی کے تحت نااہل قرار دیا ہے، سپریم کورٹ نے کہا کہ فیصل واوڈا نے غلطی تسلیم کر لی ہے، سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی ختم کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں فیصل واوڈا کے بیان حلفی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے فیصل واوڈا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ کہہ دیں کہ اس وقت کے قانون کے مطابق آپ رکن اسمبلی بننے کے اہل نہیں تھے، 15 جون 2018 کو آپ نے امریکی شہریت ترک کرنے کی درخواست دی لیکن شہریت ترک کی نہیں تھی، غلطی تسلیم کرتے ہیں تو آپ موجودہ اسمبلی کی مدت شروع ہونے سے نااہل تصور ہوں گے۔ جسٹس منصورعلی شاہ نے پوچھا کہ شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ کب کا ہے اور اسمبلی رکنیت سے استعفی کب دیا؟
جس پر فیصل واوڈا نے بتایا کہ دوہری شہریت 25 جون 2018 کو ترک کی جبکہ قومی اسمبلی کی نشست سے استعفی 30 مارچ 2021 کو دیا تھا۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ فیصل واوڈا نے 3 سال تک قومی اسمبلی کی رکنیت رکھی، عدالت کا مقصد آپ کو یہاں بلاکر شرمندہ کرنا نہیں ہے لیکن آپ نے تین سال تک سب کو گمراہ کیا، عدالت کے سامنے پہلے معافی مانگیں اور پھر کہیں کہ استعفی دیتا ہوں۔
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ اگر عدالت کے سامنے معافی مانگ لیں گے اور اچھی نیت سے استعفی دیں گے تو نااہلی 5 سال کی ہو گی، استعفی نہ دینے کی صورت میں آپ کے خلاف 62 ون ایف کی کاروائی ہو گی۔ فیصل واوڈا نے عدالت میں بیان دیا کہ میں عدالت سے غیرمشروط معافی مانگتا ہوں، جھوٹا بیان حلفی دینے کی نیت نہیں تھی، عدالت کا جو حکم ہو گا وہ قبول ہو گا۔ جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ جو آپ سے کہا جا رہا ہے وہ عدالت کے سامنے خود کہیں، جس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ اچھی نیت سے خود استعفی دیا، آرٹیکل 63 ون سی کے تحت نااہلی تسلیم کرتا ہوں۔ فیصل واوڈا کی غیر مشروط معافی کے بعد سپریم کورٹ نے ان کی معافی تسلیم کرتے ہوئے تاحیات نااہلی کا حکم کالعدم کر دیا۔

Recent Posts

مرمتی کام کے سلسلے میں آج بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں بجلی کے…

5 mins ago

بلوچستان میں مسلم لیگ ن کی صدارت کیلئے متعدد رہنما سرگرم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن…

16 mins ago

بلوچستان کی انتہائی خراب مالی صورتحال کے باعث بجٹ بنانے میں مشکلات ہیں، عبدالکریم نوشیروانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا…

22 mins ago

بلوچستان میں ڈیجیٹل مردم شماری، سال بعد بھی کام کرنیوالے معاوضے سے محروم

اوتھل(قدرت روزنامہ)محکمہ منصوبہ بندی و شماریات کی جانب سے 2023 میں ایک ماہ کے بجائے…

28 mins ago

فیڈرل لیویز سے ریٹائرڈ 4 سو سے زائد اہلکار پنشن اور دیگر مراعات سے محروم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آل بلوچستان فیڈرل لیویز فورس ایمپلائز کے سربراہ پروفیسر شیر حیدر شیرانی ، لعل…

33 mins ago

لاپتا افراد کمیشن نے کیسز کی تعداد کم دکھائی، ایچ آر سی پی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ہیومن رائٹس کمیشن اف پاکستان نے کہا ہے کہ جولائی 2023 میں قومی…

40 mins ago