منشیات برآمدگی کیس،رانا ثناء اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور کی انسداد منشیات عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ہے۔انسداد منشیات عدالت میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور دیگر کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی،رانا ثناء اللہ کے وکیل نے عدالت میں ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آج راولپندی میں لانگ مارچ ہو رہا ہے،وفاقی وزیر داخلہ امن او امان کی صورتحال کے سلسلے میں مصروف ہیں۔
عدالت سے استدعا کی گئی کہ رانا ثناء اللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔ انسداد منشیات عدالت نے رانا ثناء اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
رانا ثناء اللہ اور دیگر کیخلاف اے این ایف نے 15 کلو منشیات کا چالان جمع کرا رکھا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سماعت میں بھی انسداد منشیات عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی۔

انسداد منشیات عدالت میں رانا ثناء اللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی،وفاقی وزیر داخلہ کے وکیل نے عدالت میں اپنے مؤکل کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹرز نے رانا ثناء اللہ کو دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث ڈاکٹرز بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ انسداد منشیات عدالت وفاقی وزیر داخلہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے،عدالت نے رانا ثناء اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی اور کیس کی سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی۔ جبکہ اس سے قبل انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے پیش نہ ہونے پر کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی کی۔

Recent Posts

کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث 3 بھارتی شہری گرفتار

ٹورنٹو(قدرت روزنامہ) کینیڈا کی پولیس نے سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل…

1 min ago

اداکارہ رمشا خان نے بیوقوف بنے رہنے کا اعتراف کرلیا

کراچی (قدرت روزنامہ)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان کا کہنا ہے کہ وہ ماہ…

10 mins ago

خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری جنرل بنانے کی تجویز آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا…

14 mins ago

پی آئی اے کی خریداری میں مقامی سرمایہ کاروں کی بھی دلچسپی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کے مالدار خاندانوں نے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی…

22 mins ago

آج بالائی پنجاب، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر…

25 mins ago

شعبۂ صحت میں پاکستان کا اعزاز، ڈاکٹر شہزاد 100 عالمی رہنماؤں میں شامل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کو شعبہ صحت میں ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا، ڈاکٹر شہزاد…

35 mins ago