ملک میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جاری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور ہفتہ وار بنیادوں پر بھی مہنگائی 0.48فیصد مزید بڑھ گئی اور 30.16 فیصد ہو گئی ہے، چینی، انڈے، زندہ مرغی، پیاز ، آلو ،دودھ، دہی، بیف، مٹن، پتی، لہسن اور چاول سمیت 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، دال ماش، مونگ، گھی، آٹا، ایل پی جی سستی، 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام، پاکستان بیورو آف شماریات نے حساس اعشاریوں کے انڈیکس کے تحت اعداد وشمار جاری کر دیے ہیں، رواں ہفتے کھانے پینے کی اشیا زیادہ مہنگی ہوئیں اور 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،
چینی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 20 پیسے اضافہ ہوا جبکہ انڈے فی درجن 21 روپے 50 پیسے، زندہ مرغی 12 روپے 60 پیسے اور پیاز کی قیمت میں 4 روپے 48 پیسے فی کلو اضافہ ہوا، آلو ایک روپے 94 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، اس کے علاوہ دودھ، دہی، بیف، مٹن، دال، چائے کی پتی، لہسن اور چاول سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا،رواں ہفتے میں 9 اشیائے ضروریہ سستی ہوئیں، دال چنا 3 روپے 93 پیسے فی کلو، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 9 روپے 74 پیسے سستاہوا جبکہ دال ماش، دال مونگ،گھی اور آٹے کا تھیلا بھی سستاہواجبکہ ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Recent Posts

تربوز کے بیج صحت کا خزانہ، انہیں ضائع نہ کریں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اکثر افراد تربوز کھاتے وقت اس کے بیج پھینک دیتے ہیں، اگر…

5 mins ago

قومی کرکٹرز ورلڈ کپ کیلئے کتنے تیار ہیں؟

لاہور (قدرت روزنامہ)دورۂ انگلینڈ اور آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کرکٹر کا میڈیا سیشن ہوا۔اس موقع…

12 mins ago

مسلم لیگ ن کی حکومت ختم کرکے ملک کیساتھ ظلم کیاجاتاہے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی…

25 mins ago

میں کبھی بھی تنقید سے ناراض نہیں ہوتا، مراد علی شاہ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں کبھی بھی…

37 mins ago

کے الیکٹرک نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال بتادی

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ترجمان کے…

48 mins ago

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھ گئی جب کہ مقامی سطح پر سونا…

1 hour ago