لانگ مارچ کے بعد عمران خان کا لاہور میں ہی قیام کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا راولپنڈی جلسے کے بعد لاہور واپسی اورقیام کا امکان ہے . میڈیا ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے عمران خان کو راولپنڈی میں جلسے کے بعد لاہور میں ہی رہنے کی تجویز دی ہے .

لانگ مارچ کے بعد چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور میں ہی قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے .
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں لانگ مارچ کے بعد عمران خان رات 8بجے لاہور واپس جائیں گے . ڈاکٹرز روزانہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کا چیک اپ کریں گے . مکمل صحت یابی کے بعد ہی عمران خان بنی گالہ اسلام آباد منتقل ہوں گے . راولپنڈی میں دھرنا دیا جائے گا یا پھر جلسہ ہو گا اس حوالے سے عمران خان آج اعلان کریں گے . پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کو مطالبات کی منظوری تک راولپنڈی میں دھرنے کی تجویز دی ہے .
تحریک انصاف کے رہنماؤں نے دھرنے کا اختیار پارٹی چیئرمین کو دے دیا . پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کو تجویز دی کہ دھرنے کی صورت میں ہر ڈویژن کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ذمہ داریاں سونپی جائیں . دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے سلسلے میں پولیس کی جانب سے سیکیورٹی ایڈوائزی جاری کر دی گئی . پی ٹی آئی قیادت کو 28 نکاتی ایڈوائزری سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا .
ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی واثق قیوم کوہدایات تحریری طور پر دی گئیں . پولیس نے کہا کہ وی آئی پی سیکیورٹی کے لیے ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے . اعلیٰ قیادت کیلئے بلٹ پروف روسٹرم اور اسٹیج لازمی ہے،عمران خان بلٹ پروف جیکٹ بھی لازماً استعمال کریں،کسی عوامی مقام پر عمران خان گاڑی سے باہر نہ نکلیں،روایت کے برعکس عمران خان کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھا جائے .

. .

متعلقہ خبریں