لانگ مارچ کے بعد عمران خان کا لاہور میں ہی قیام کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا راولپنڈی جلسے کے بعد لاہور واپسی اورقیام کا امکان ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے عمران خان کو راولپنڈی میں جلسے کے بعد لاہور میں ہی رہنے کی تجویز دی ہے۔لانگ مارچ کے بعد چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور میں ہی قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں لانگ مارچ کے بعد عمران خان رات 8بجے لاہور واپس جائیں گے۔ڈاکٹرز روزانہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کا چیک اپ کریں گے۔مکمل صحت یابی کے بعد ہی عمران خان بنی گالہ اسلام آباد منتقل ہوں گے۔ راولپنڈی میں دھرنا دیا جائے گا یا پھر جلسہ ہو گا اس حوالے سے عمران خان آج اعلان کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کو مطالبات کی منظوری تک راولپنڈی میں دھرنے کی تجویز دی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں نے دھرنے کا اختیار پارٹی چیئرمین کو دے دیا۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کو تجویز دی کہ دھرنے کی صورت میں ہر ڈویژن کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ذمہ داریاں سونپی جائیں۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے سلسلے میں پولیس کی جانب سے سیکیورٹی ایڈوائزی جاری کر دی گئی۔ پی ٹی آئی قیادت کو 28 نکاتی ایڈوائزری سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا۔
ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی واثق قیوم کوہدایات تحریری طور پر دی گئیں۔پولیس نے کہا کہ وی آئی پی سیکیورٹی کے لیے ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ اعلیٰ قیادت کیلئے بلٹ پروف روسٹرم اور اسٹیج لازمی ہے،عمران خان بلٹ پروف جیکٹ بھی لازماً استعمال کریں،کسی عوامی مقام پر عمران خان گاڑی سے باہر نہ نکلیں،روایت کے برعکس عمران خان کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھا جائے۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

4 hours ago

مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل…

4 hours ago

ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان…

4 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

5 hours ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

5 hours ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

5 hours ago