چائے پینا فائدہ مند یا نقصاندہ؟ نئی تحقیق نے سب کے ہوش اڑادیئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چائے کو تقریباً ہر گھر میں ہی پسند کیا جاتا ہے، اور دن میں دو دفعہ بھی پی جاتی ہے لیکن آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ یہ پینا فائدہ مند ہے یا نقصاندہ . ایک تحقیق سے کچھ نئے نتائج سامنے آئے ہیں جس سے انسانی صحت پر نظام انہظام میں متعدد تبدیلیاں رونماں ہوتی ہیں .


تفصیلات کےمطابق آسٹریلیا کی Edith Cowan یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چائے میں موجود فلیونوئڈز نامی قدرتی مرکبات صحت کے لیے طویل المعیاد بنیادوں پر فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں . اس تحقیق میں 881 معمر خواتین (اوسط عمر 80 سال تھی) کو شامل کیا گیا تھا اور دریافت ہوا کہ فلیونوئڈز پر مبنی غذا اور مشروبات کے استعمال سے خون کی سب سے بڑی شریان اے اے سی میں نقصان دہ مواد جمع ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے .

یہ شریان آکسیجن ملے خون کو دل سے معدے اور زیریں جسم پہنچانے کا کام کرتی ہے اور اس میں مواد جمع ہونے سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھتا ہے . تحقیق کے مطابق سیاہ یا سبز چائے، بلیو بیریز، اسٹرابیریز، مالٹوں، سیب، کشمش یا انگور اور ڈارک چاکلیٹ میں یہ مرکبات موجود ہوتے ہیں .
ان مرکبات کے زیادہ استعمال سے خون کی شریان کی بندش یا مواد جمع ہونے کا خطرہ 36 سے 39 فیصد تک کم ہوسکتا ہے جبکہ سیاہ چائے فلیونوئڈز کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے اور روزانہ 2 سے 6 کپ پینے سے شریان میں مواد جمع ہونے کا خطرہ 16 سے 42 فیصد تک کم ہوجاتا ہے . محققین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو چائے پینا پسند نہیں تو فلیونوئڈز سے بھرپور غذا کے استعمال سے بھی یہ خطرہ کم کیا جاسکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں