کھانے کے دوران پانی پینا صحت کے لیے فائدہ مند یا نقصاندہ؟ تحقیق سامنے آگئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اکثر یہی کہا جاتا ہے کہ کھانے کے دورانپانی پینا صحت کے لیے نقصاندہ ہے۔طبی ماہرین نے کھانے کے بعد پانی پینے کو ایک غیر صحت مند عمل قرار دیا ہے۔
ایک نئی تحقیق کے مطابق کھانے کے دوران پانی پینا ایک غیر صحت مند طرز عمل ہے جو جسم کو فائدے سے زیادہ نقصان پہنچا سکتا ہے۔نتائج کے مطابق کھانے کے دوران پانی پینا کسی حد تک مضر صحت ثابت ہوسکتا ہے جو کہ نظام انہضام سے متعلق کئی مسائل کا سبب بن سکتا ہے، جیسے اپھارہ، بدہضمی اور غذائی اجزاء کی خرابی۔
7 2 2 300x148
غذائی ماہرین کے مطابق کھانے سے کم از کم 30 منٹ پہلے اور ایک گھنٹا بعد پانی پینا بہتر ہے، اور اگر پانی پینا ضروری بھی ہو تو اس کی قلیل مقدار یعنی چند چھوٹے گھونٹ پیئیں۔
اس کے علاوہ کھانے کے دوران زیادہ پانی پینا کھانے کو ہضم کرنے والے کیمیکلز اور معدے میں ہائیڈرو کلورک ایسڈ کو پتلا کرتے ہیں، یہ ایک ایسا جزو ہے جو کھانے کو مناسب انداز میں ہضم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔