گوگل پلے اسٹورسروسز یکم دسمبر سے پاکستان میں تمام صارفین کو دستیاب نہیں ہوں گی


کراچی (قدرت روزنامہ)گوگل پلے اسٹور Google play store سروسز یکم دسمبر 2022 سے پاکستان میں تمام صارفین کو دستیاب نہیں ہوں گی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بین الاقوامی سروس فراہم کرنے والوں کو 34 ملین ڈالر کی ادائیگی روک دی ہے جس کے بعد موبائل صارفین 01 دسمبر 2022 سے گوگل پلے اسٹور کی سروسز ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکیں گے .
مرکزی بینک کی جانب سے ڈائریکٹ کیرئیر بلنگ (DCB) کا طریقہ کار بند کر دیا گیا تھا جس کے بعد موبائل کمپنیوں کے ذریعے گوگل، ایمیزون اور میٹا سمیت بین الاقوامی سروس فراہم کرنے والوں کو سالانہ بنیادوں پر 34 ملین ڈالر کی ادائیگی پھنس گئی .

پاکستانی صارفین اب صرف کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے کے لیے گوگل اور دیگر بین الاقوامی ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے پر مجبور ہوں گے . لیکن کریڈٹ کارڈ کی سہولت صارفین کی ایک مخصوص تعداد تک محدود ہے، اس لیے موبائل صارفین کی اکثریت گوگل پلے اسٹور سے ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے سے محروم رہ سکتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں