سعودی ولی عہد کا فٹبال ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو شاہی خاندان کی جانب سے رولز رائس بطور تحفہ دینے کا اعلان

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی ولی عہد نے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں سعودی عرب کی حیران کْن فتح پر ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو شاہی خاندان کی جانب سے رولز رائس بطور تحفہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔فیفا ورلڈ کپ 2022 میں سعودی عرب نے گزشتہ 3 برس سے ناقابل شکست

ارجنٹینا کو 1-2 سے شکست دی تو نہ صرف سعودی بلکہ پوری مسلم امہ خوشی سے نہال ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو بار کی عالمی چیمپئن ارجنٹائن کو 51 ویں نمبر پر موجود سعودی عرب نے ورلڈ کپ میں حیران کن شکست دیکر ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔سعودیہ کی اس شاندار جیت پر شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود نے اعلان کیا کہ قطر سے واپسی پر شاہی خاندان کی جانب سے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو 6 ملین روپے کی رولز رائس فینٹم تحفے میں پیش کریں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل فیفا ورلڈ کپ 2022 کی فیورٹ ٹیم کے خلاف اس ناقابل یقین فتح پر سعوی حکومت نے ملک بھر میں عام تعطل کا اعلان بھی کیا تھا۔واضح رہے کہ 22 نومبر کو فیفا ورلڈکپ 2022 میں پہلا اور بہت بڑا اپ سیٹ ہوا تھا جہاں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے شکست دی تھی۔خیال رہے کہ یہ سعودی عرب اور ارجنٹینا کا ورلڈ کپ میں پہلا مقابلہ تھا جبکہ مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے 4 میچز میں سے 2 میں ارجنٹینا کامیاب رہا جبکہ دو برابر رہے تھے۔

Recent Posts

مرتضیٰ سولنگی نے معیشت کی مضبوطی کیلئے تمباکو پر ٹیکسز میں اضافہ ناگزیرقراردیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے…

39 mins ago

پاکستان خواتین کی والی بال ٹیم ٹریننگ ٹور پر اٹلی روانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) پاکستان ویمنز والی بال ٹیم آج اسلام آباد سے اٹلی کے…

45 mins ago

وزیراعظم کا ناروے کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے کے وزیراعظم جونس گیہرسٹور سے ٹیلی فون…

1 hour ago

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات کی اندرونی…

1 hour ago

آسٹریلوی والی بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کا مضبوط والی بال سکواڈ گرین شرٹس کے خلاف تین میچوں…

1 hour ago

دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ جانیے

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس…

3 hours ago