ہماری لڑائی فوج سے نہیں، نواز، شہباز، زرداری اور فضل الرحمان سے ہے، شیخ رشید
آٹھ ماہ تک اپنی زبان کوبند رکھا،، لوگوں کی قیمت لگا کرعمران خان کی حکومت کو گرایا گیا، آج ملک کی معیشت تباہ ہو رہی ہے،اسحاق ڈار جھوٹ بول رہا ہے، کوئی ایل سی نہیں کھل رہی، جھوٹوں کو آئینی طریقے سے نکالنا چاہتے ہیں، راولپنڈی نسلی اور اصلی لوگوں کا شہر ہے، ملک کا غریب آدمی مرگیا ہے،
ملک کی معیشت ڈوب رہی ہے، جب معیشت ڈوبتی ہے تو قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے، فوج نے کہا ہے کہ سیاست میں کبھی حصہ نہیں لیں گے، ملک ڈوب رہا ہے،
ہماری کسی چینلز سے نہیں گینگ آف فائیو سے لڑائی ہے، بہت اچھا فیصلہ ہے کہ فوج سیاست میں نہ آئے، جب فوج سیاست میں نہیں آئے گی تو پی ڈی ایم کا جنازہ نکل جائے گا، 13 جماعتوں کا ایک ہی نام چور اور ڈاکو ہے، ،سربراہ عوامی مسلم لیگ کا حقیقی آزادی مارچ کے جلسہ سے خطاب
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہماری لڑائی فوج سے نہیں بلکہ نواز شریف، شہباز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے ہے۔راولپنڈی میں پی ٹی آئی کیحقیقی آزادی مارچ کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کو فخر ہے آج ہم میزبان ہیں، کہاں ہے رانا ثنا نکل کر آ، عوام کا سمندر رانا ثنا کو اٹھا کر لے جائے گا، آج اہم بات کہنا چاہتا ہوں، آٹھ ماہ تک اپنی زبان کوبند رکھا، ہم فوج سے نہیں نواز شریف، شہباز شریف، زرداری سے لڑنا چاہتے ہیں، لوگوں کی قیمت لگا کرعمران خان کی حکومت کو گرایا گیا، آج ملک کی معیشت تباہ ہو رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار جھوٹ بول رہا ہے، کوئی ایل سی نہیں کھل رہی، جھوٹوں کو آئینی طریقے سے نکالنا چاہتے ہیں، راولپنڈی نسلی اور اصلی لوگوں کا شہر ہے، ملک کا غریب آدمی مرگیا ہے،
ملک کی معیشت ڈوب رہی ہے، جب معیشت ڈوبتی ہے تو قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے، تین سپر پاور کے ساتھ پاکستان کا بارڈر لگتا ہے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فوج نے کہا ہے کہ سیاست میں کبھی حصہ نہیں لیں گے، ملک ڈوب رہا ہے، ہماری کسی چینلز سے نہیں گینگ آف فائیو سے لڑائی ہے، بہت اچھا فیصلہ ہے کہ فوج سیاست میں نہ آئے، جب فوج سیاست میں نہیں آئے گی تو پی ڈی ایم کا جنازہ نکل جائے گا، 13 جماعتوں کا ایک ہی نام چور اور ڈاکو ہے، چوروں، ڈاکوں کو ملک پر مسلط کر دیا ہے، کوئی جیرا بلیڈ مسلط کردیتے تو قوم ردعمل نہ دیتی، قوم ردعمل اس لیے دے رہی ہے قوم نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام مذاکرات کے دروازے کھولنا چاہتے ہیں لیکن شرط الیکشن کی تاریخ دی جائے، ڈوبتی کشتی کو صرف عمران خان بچا سکتا ہے، یہ ملک ڈوب رہا ہے، ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے، آج جو بھی عمران خان فیصلہ کریں گے لبیک کہیں گے، یہ چور، ڈاکو سامراج کے ایجنٹ ہیں۔