ہم جو کچھ ہیں آپ کی مرہون منت ہے، جنرل ساحر کا اپنے اساتذہ کو شاندار خراج تحسین

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ایک تقریب میں اپنے اساتذہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا . سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے اساتذہ کو یاد کرتے ہوئے اپنے تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کیا .

جنرل ساحر شمشاد نے اپنے اساتذہ کو کہا کہ آپ کی جو اہمیت ہے اور جہاں ہم کھڑے ہیں، یہاں تک ہم پہنچے ہیں ہم آپ کی پراڈکٹ ہیں . چیئرمین جوائنٹ چیفس نے اپنی گفتگو میں ایک قول کا بھی تذکرہ کیا اور بھرپور انداز میں اپنے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا . انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت بچے تھے لیکن ہم آج بھی آپ کو یاد کرتے ہیں، آج بھی املا، خوش ختی یہ آج بھی اپنے بچوں کو دکھاتا ہوں،میں نے اپنے دونوں بچوں کو بیکن ہائوس نہیں جانے دیا وہ آرمی پبلک اسکول میں پڑھتے ہیں اور میں خود اسلام آباد ماڈل اسکول اور اسلام آباد کالج آف بوائز کی پراڈکٹ ہوں . جنرل ساحر شمشاد نے بتایا کہ اسی اسکول سے 8 سے 9 جنرلز سرونگ ہیں اور 10 سے 12 جنرلز ریٹائرڈ بھی ہوچکے ہیں، یہ سب آپ کی پراڈکٹ ہیں، آپ سب نے ہمیں تعلیم دی اس کے ساتھ تربیت بھی دی اسی تربیت کی وجہ سے ہم یہاں تک پہنچے، ہمارے پاس الفاظ نہیں جو آپ کا شکریہ ادا کرسکیں . واضح رہے کہ ساحر شمشاد مرزا کو حال ہی میں فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر چیئرمین جوائنٹ چیفس تعینات کیا گیا وہ اپنے عہدے کا چارج 27 نومبر کو سنبھالیں گے .

. .

متعلقہ خبریں