ہم جو کچھ ہیں آپ کی مرہون منت ہے، جنرل ساحر کا اپنے اساتذہ کو شاندار خراج تحسین

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ایک تقریب میں اپنے اساتذہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے اساتذہ کو یاد کرتے ہوئے اپنے تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔

جنرل ساحر شمشاد نے اپنے اساتذہ کو کہا کہ آپ کی جو اہمیت ہے اور جہاں ہم کھڑے ہیں، یہاں تک ہم پہنچے ہیں ہم آپ کی پراڈکٹ ہیں۔چیئرمین جوائنٹ چیفس نے اپنی گفتگو میں ایک قول کا بھی تذکرہ کیا اور بھرپور انداز میں اپنے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت بچے تھے لیکن ہم آج بھی آپ کو یاد کرتے ہیں، آج بھی املا، خوش ختی یہ آج بھی اپنے بچوں کو دکھاتا ہوں،میں نے اپنے دونوں بچوں کو بیکن ہائوس نہیں جانے دیا وہ آرمی پبلک اسکول میں پڑھتے ہیں اور میں خود اسلام آباد ماڈل اسکول اور اسلام آباد کالج آف بوائز کی پراڈکٹ ہوں۔جنرل ساحر شمشاد نے بتایا کہ اسی اسکول سے 8 سے 9 جنرلز سرونگ ہیں اور 10 سے 12 جنرلز ریٹائرڈ بھی ہوچکے ہیں، یہ سب آپ کی پراڈکٹ ہیں، آپ سب نے ہمیں تعلیم دی اس کے ساتھ تربیت بھی دی اسی تربیت کی وجہ سے ہم یہاں تک پہنچے، ہمارے پاس الفاظ نہیں جو آپ کا شکریہ ادا کرسکیں۔واضح رہے کہ ساحر شمشاد مرزا کو حال ہی میں فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر چیئرمین جوائنٹ چیفس تعینات کیا گیا وہ اپنے عہدے کا چارج 27 نومبر کو سنبھالیں گے۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

50 mins ago

مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل…

52 mins ago

ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان…

1 hour ago

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

2 hours ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

2 hours ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

2 hours ago