مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں چین نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چین نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عوامی جمہوریہ چین کے سفیر نونگ رونگ سے ملاقات کی، وزیراعظم کے مشیر برائے

خزانہ طارق باجوہ، سیکرٹری خزانہ اور فنانس ڈویژن کے دیگر سینئر افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔وزیر خزانہ اور چینی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور مالیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔اسحاق ڈار نے چین کے سفیر کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور پاکستان اور چین کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا۔انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف اقتصادی شعبوں میں تاریخی اور مضبوط دوطرفہ تعلقات ہیں۔وزیر خزانہ نے پاکستان کو درپیش سیلاب کے اثرات پر روشنی ڈالی جس نے بنیادی ڈھانچے، زراعت، زندگی اور املاک کو بڑے پیمانے پر متاثر کیا ہے۔انہوں نے چینی حکومت کی مالی معاونت کو سراہا ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت مالی اور مالیاتی استحکام کو یقینی بنا کر عوام کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔چین کے سفیر نے مشکل کی اس گھڑی میں چینی حکومت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ چین اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے پاکستان میں چینی منصوبوں میں سہولت فراہم کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ وزیر خزانہ نے مسلسل مدد اور تعاون پر چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

Recent Posts

بانی پی ٹی آئی مئی میں رہا ہوں گے، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ…

20 mins ago

وفاقی وزیر داخلہ کا رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ کا دورہ، آپریشنل تیاریوں، امن و امان پر بریفنگ

کراچی (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ…

25 mins ago

حنا الطاف کی میرون ساڑھی میں دلکش اداؤں پر مداح دل ہار بیٹھے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حنا الطاف کی میرون ساڑھی میں…

31 mins ago

پاکستان کی خاطر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات کرنے کے لئے تیار ہیں: علی امین گنڈا پور

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان کی خاطر…

47 mins ago

بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز نے سخت حکومتی پالیسی کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کا…

1 hour ago

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 592.49 پوائنٹس کی کمی

کراچی (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کی جانب سے پاکستان کے لیے 1.1ارب…

1 hour ago