طالبان عبوری حکومت نے سابق صدر حامد کرزئی کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم کر دی


سابق صدر کرزئی 15اگست 2021ء کو طالبان کے اقتدار کے بعد سے افغانستان سے باہر نہیں گئے ‘ذاتی سفر پر جرمنی جانے کے خواہاں ہیں
کابل (قدرت روزنامہ)افغانستان میں طالبان انتظامیہ نے سابق صدر حامد کرزئی کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم کردی . رپورٹ کے مطابق افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کے قریبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ طالبان انتظامیہ نے اقتدار میں آنے کے بعد پہلی بار حامد کرزئی کو افغانستان سے باہر جانے کی اجازت دے دی .


رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حامد کرزئی اپنے ذاتی سفر پر جرمنی جانے والے ہیں تاہم ابھی اس سفر کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے . افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی 15اگست 2021ء کو طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان سے باہر نہیں گئے اور کابل میں ہی رکے رہے . حامد کرزئی کے بقول طالبان انتظامیہ نے ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی تھی .

. .

متعلقہ خبریں