کوئٹہ: حوالات میں قیدیوں سے غیر انسانی سلوک، ویڈیو وائرل


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) تھانہ انڈسٹریل میں حوالات میں بند ملزمان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے آئی جی بلوچستان نے نوٹس لیتے ہوئے منشی اور کانسٹیبل کو معطل کر کے ایس پی سریاب ڈویژن کوانکوائری افسر مقرر کر دیا ،
پولیس ذرائع کے مطابق انڈسٹریل تھانے کی لاک اپ میں ڈکیتی چوری اور مختلف کیسوں میں بند ملزمان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کی ویڈیو گزشتہ شب سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی جس میں ملزمان کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگا کر سردی کے موسم میں ان کی قمیض اتار کر جنگلے کے ساتھ دن رات کھڑے رکھ کر تفتیش کی جا رہی ہیں اور ان کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے
جبکہ ویڈیو میں گرفتار ملزم بتا رہا ہے کہ انہیں باتھ روم استعمال کرنے تک کی اجازت نہیں جس سے ان کی تذلیل ہو رہی ہیں
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر میسر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے اس انسان سوز سلوک میں ملوث اہلکاروں کے غفلت برتنے اور اختیارات کے خلاف محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا گیا۔