ٹک ٹاکر کے قتل کا ڈراپ سین، فالورز کی دوڑ میں بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)فیصل آباد میں ٹک ٹاک پر زیادہ فالورز ہونے کے حسد میں بھائی نے بھائی کو قتل کردیا۔ فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاون میں 11 نومبر کو نایاب نامی ٹک ٹاکر کو قتل کردیا گیا تھا۔ ایس ایس پی آپریشن عبداللہ کے مطابق

نایاب کے قتل کی پولیس کو اطلاع دینے والا اس کا اپنا بھائی تیمور تھا۔ مقتول کے بھائی کو شامل تفتیش کیا گیا تو اس نے تو اس نے انکشاف کیا کہ نایاب اور وہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے لیکن نایاب سوشل میڈیا ایپ پر اس سے زیادہ مقبول تھا، حسد کا شکار ہوکر اسی نیاپنے بھائی کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا ہے۔ ماہرین نفسیات کے مطابق سوشل میڈیا کا بے جا استعمال نوجوانوں پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔ اس حوالے سے ماہر نفسیات ڈاکٹر کلثوم کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک اور اس جیسی ویڈیو شیئرنگ سوشل میڈیا ایپس کی وجہ سے نوجوان ذہنی طور پر بیمار ہورہے ہیں، بعض اوقات لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ اس کے سدباب کے لیے والدین ہی سب سے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کے پی اگر چڑھائی کریں گے تو ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، گورنر خیبر پختونخوا کا بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ وزیراعلیٰ کے پی اگر…

1 hour ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف…

2 hours ago

مولانا فضل الرحمان نے کراچی جلسے کے بعد کا لائحہ عمل بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کے…

2 hours ago

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، نئی اضافہ شدہ…

2 hours ago

رواں سال اپریل کے مہینے میں بھی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رواں سال مسلسل 2 ماہ تک گندم درآمد کیے جانے کا…

2 hours ago

9 مئی حملے ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی، کامران ٹیسوری کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ…

2 hours ago