نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر امریکا کا ردِعمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امریکا نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ انسداد دہشتگردی کے لیے پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں۔ہر قسم کی دہشت گردی سے مقابلے کے لیے پاکستانی حکومت کی کوششوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔
دو دہائیوں میں پاکستانی عوام دہشتگرد حملوں سے بری طرح متاثر ہوئے۔علاقائی اور عالمی دہشتگردی کے خلاف تعاون اور کوششوں کی امید رکھتے ہیں۔ پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے آرمی چیف سے متعلق کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے 17 ویں آرمی چیف کی کمان سنبھال لی ،جنرل قمر جاوید باجوہ نے چھڑی جنرل سید عاصم منیر کو سونپ دی ۔

تقریب آج جی ایچ کیو راولپنڈی میں منقعد ہوئی۔ نئے آرمی چیف کیلئے کمان کی تبدیلی کی تقریب میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کمانڈ کی چھڑی نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو سونپ دی گئی۔۔ پاک فوج کے نامزد سربراہ جنرل عاصم منیر بہترین پیشہ وارانہ کیریئر کے حامل ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر حافظ قرآن ہیں اور انہیں دوران تربیت اعزازی شمشیر سے بھی نوازا گیا۔
فور اسٹار جنرلز کی تعیناتی کی سنیارٹی لسٹ میں جنرل عاصم منیر پہلے نمبر پر تھے۔ لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر نے کور کمانڈر کی،آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ رہے۔ لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر نے آفیسر ٹریننگ اسکول سے تربیت مکمل کی۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر 2014 میں کمانڈر فورس کمانڈر ناردرن ایریا تعینات ہوئے۔
لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر 2017 میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کے عہدے پر فائز ہوئے۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو اکتوبر 2018 میں ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر جون 2019 میں کور کمانڈر گوجرانوالہ کے عہدے پر تعینات ہوئے۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اکتوبر 2021 سے جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔جب کہ نامزد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بہترین پیشہ وارانہ کیریئر کے حامل ہیں۔

Recent Posts

’عراقی باربی ڈول‘ سے جھگڑا کے بعد ٹک ٹاک اسٹار گھر کے باہر قتل

بغداد(قدرت روزنامہ)عراق کی معروف ٹک ٹاک اسٹار اوم فہد کو موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں…

4 mins ago

خراب پرفارمنس؛ صائم، عثمان، اعظم خان کا مستقبل کیا ہوگا؟ کپتان کا بیان آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نوجوان صائم ایوب، عثمان خان اور…

9 mins ago

کراچی میں دیوروں کے ہاتھوں بھابھی قتل

کراچی(قدرت روزنامہ)اورنگی ٹاؤن ایم پی آرکالونی گھرمیں سوئی ہوئی خاتون کوبغدے اورہتھوڑے کے پے درپے…

13 mins ago

ایف بی آر کے گریڈ 20 تا 22 کے 36 افسروں کے تقرر و تبادلے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے نئے ممبران کی تعیناتیوں سمیت پاکستان کسٹمز سروس اور…

20 mins ago

ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں مختلف ممالک کا اظہار دلچسپی

کراچی(قدرت روزنامہ)ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں مختلف ممالک نے اظہار دلچسپی کردی۔ وزیر خارجہ…

26 mins ago

ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی ناکامی کی تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی ناکامی کی تحقیقات کیلیے 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی…

31 mins ago