پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ،ن لیگ نے اپنے ارکان کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی


لاہور (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی تحلیل یا اسمبلی سے نکلنے کے اعلان کے بعد ن لیگ سمیت حکمران اتحاد کی جماعتیں متحرک ہو گئیں،اسی سلسلے میں مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر اپنے ارکان اسمبلی کو فوری طور پر لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی۔ ایکسپریس نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ مسلم لیگ نے اپنے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے مکمل رابطے میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ارکان پنجاب اسمبلی تاحکم ثانی صوبائی دارالحکومت ہی میں قیام کریں۔
مسلم لیگ ن کی قیادت نے پارٹی عہدے داروں کو اتحادی جماعتوں کے ارکان سے بھی رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔پارٹی قیادت نے متحدہ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے آزاد اراکین پنجاب اسمبلی کو بھی لاہور پہنچنے کی درخواست کر دی ہے۔
مسلم لیگ ن کی اعلٰی قیادت نے مزید کہا کہ ضرورت پڑی تو تمام ارکان کو کسی ایک ہوٹل میں اکٹھا رہنے کی ہدایت بھی کی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آئندہ ہفتے صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق اہم اعلان کریں گے۔ سابق وزیر اعظم اسمبلیاں تحلیل اور استعفوں کا اعلان مشاورت کے بعد کریں گے،عمران خان نے پنجاب اسمبلی اور خیبر پختو نخوا اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس بھی طلب کر لئے۔کے پی اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعہ کو پنجاب اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہفتے کو ہو گا۔
عمران خان دونوں پارلیمانی پارٹی کے ارکان کو اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق اعتماد میں لیں گے، جبکہ چیئرمین تحریک انصاف موجودہ سیاسی صورتحال میں اپنی حکمت عملی سے ارکان کو آگاہ کریں گے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پارٹی کی اعلٰی قیادت کو تجویز دی ہے کہ تمام ارکان پارلیمنٹ سے رائے کے بعد فیصلہ اکثریت کی رائے پر کیا جائے۔

Recent Posts

جھنگی پولیس پوسٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب پولیس نے تونسہ کے قریب جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں…

5 mins ago

کینیڈین کمپنی ریکوڈک پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کیلئے سرمایہ کاری لانے کیلئے کوشاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کان کنی کی کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ (Barrick Gold) کے سی ای…

10 mins ago

ٹرانسپورٹروں کے مسائل سن لیے، وزیراعلیٰ سے بات کرکے جلد حل کریں گے، ضیا لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کی قیادت میں حکومتی وفد نے احتجاج پر بیٹھے…

29 mins ago

کچھی کی حالیہ لیویز بھرتیوں کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے، نیشنل یوتھ فورم

بولان(قدرت روزنامہ)نیشنل یوتھ فورم کچھی کے مرکزی چیئرمین رئیس فرحان جمالی، ٹکری محمد صلاح جتوئی،…

35 mins ago

بلوچستان میں کارخانے لگائے جائیں، حکومت تاجروں کے منہ سے نوالہ نہ چھینے، مرکزی انجمن تاجران

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں…

44 mins ago

بیوٹمز میں اساتذہ کی گرفتاری غیر آئینی ہے، جلد رہا کیا جائے، بساک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بیوٹمز کوئٹہ سے بلوچ اساتذہ کی غیر آئینی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت…

49 mins ago