فیروز خان کی علیزا کو عدالت سے باہر معاملات طے کرنے کی پیشکش


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف فلم و ٹی وی انڈسٹری کے اداکار و گلوکار فیروز خان کی جانب سے سابقہ اہلیہ علیزا سلطان کو عدالت سے باہر صلح صفائی کی پیشکش کی گئی ہے۔فیروز خان اور علیزا سلطان کا رشتہ رواں سال ستمبر میں طویل علیحدگی کے بعد طلاق پر ختم ہو گیا تھا، اس جوڑی کے 2 بچے بیٹا سلطان اور بیٹی فاطمہ بھی ہے۔
فیروز خان کی جانب سے طلاق کے بعد بچوں کی حوالگی جبکہ علیزا کی جانب سے فیروز خان پر بچوں کا نان نفقہ دینے سے متعلق کیس عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔

گزشتہ روز سابقہ جوڑی عدالت میں دوبارہ پیش ہوئی۔
سماعت کے بعد اداکار فیروز خان کے وکیل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری جانب سے کیس ختم کرنے اور عدالت سے باہر معاملات طے کرنے کی پیشکش کی گئی ہے، اگر یہ پیشکش قبول کر لی جاتی ہے تو دونوں فریقین عدالت کے چکر لگانے سے بچ جائیں گے اور معاملات طے پا جائیں گے۔
فیروز خان کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ کچھ رقم کی ہم آفر کریں گے، کچھ وہ بتائیں تو اس طرح باہمی رضا مندی کے ساتھ بچوں کے نان نفقے کے معاملات طے پا جائیں گے۔وکیل کا کہنا تھا کہ اگر مخالف پارٹی (علیزا سلطان اور فیملی) اس پیشکش پر مان گئے تو ٹھیک ورنہ عدالت میں کیس تو ویسے ہی چل رہا ہے۔
واضح رہے کہ علیزا سلطان نے بچوں کے نان نفقے کے لیے 2 لاکھ روپے ماہانہ کی درخواست دائر کر رکھی ہے جبکہ فیروز خان کا اس پر کہنا ہے کہ وہ دونوں بچوں کے لیے ماہانہ صرف 40 ہزار روپے ہی ادا کر سکتے ہیں۔

Recent Posts

ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور نیٹ فلکس ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ ریلیز کردی گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور ویب سیریز…

2 mins ago

پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ہوگئے، بینائی جانے کا خدشہ

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کی نامور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاستدان راگھو…

10 mins ago

نان فائلرز کے پہلے فون بند کریں پھر ۔۔۔؟ مفتاح اسماعیل نے ایک اوربڑی پابندی کی تجویز دیدی

کراچی (قدرت روزنامہ) نان فائلرز کے پہلے فون بند کریں پھر ۔۔۔؟سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل…

13 mins ago

’’ میں آپ کو بریانی اور نوٹ دوں گی اور۔۔‘‘ راکھی ساونت نے سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان کر دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)تنازعات میں گھری رہنے والی راکھی ساونت ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل…

23 mins ago

پختونخوا؛ سکیورٹی فورسز اور پولیس وین پر حملے، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک

پشاور(قدرت روزنامہ) پختونخوا میں سکیورٹی فورسز اور پولیس وین پر حملوں میں جوابی فائرنگ میں…

32 mins ago

لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید…

53 mins ago