’’ میں آپ کو بریانی اور نوٹ دوں گی اور۔۔‘‘ راکھی ساونت نے سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان کر دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)تنازعات میں گھری رہنے والی راکھی ساونت ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، بھارت میں جاری لوک سبھا کے الیکشن کے دوران اداکارہ نے بھی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم حال ہی میں اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں وہ ٹریک سوٹ پہنے دیکھی جا سکتی ہیں اور مداحوں سے محو گفتگو ہیں۔سوشل میڈیا پر موجود اس ویڈیو میں راکھی ساونت کی جانب سے عوام سے ووٹ دینے کی التجا کچھ اس انداز میں کی جا رہی ہے، کہ وہ نہ صرف متنازع ہو رہی ہیں بلکہ ان کی سیاسی مہم پر بھی سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

اداکارہ نے خاتون کو پہلے گلے لگایا اور پھر کہا کہ میں آپ کو بریانی دوں گی، نوٹ دوں گی، اور سب کچھ دوں گی، مگر آپ نے ووٹ مجھے دینا ہے۔اس پر خاتون نے بھی حامی بھری ساتھ راکھی ساونت کی تعریف بھی کی، جبکہ راکھی نے کہا کہ اب میں الیکشن میں کھڑی ہوں گی۔خواتین کو سپورٹ کروں گی، جس پر خاتون نے کہا ہاں اچھا ہے، مگر ایک ہاتھ میں پھول لے لینا۔ جس پر بات کاٹتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ مجھے رادھے ماں نہیں بننا ہے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے رادھے ماں کے بجائے پوری ماں بننا ہے۔ اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں سوشل میڈیا صارفین اداکارہ پر ووٹ کے بدلے پیسے دینے کا الزام بھی عائد کر رہے ہیں۔واضح رہے رادھے ماں بھارت میں مذہبی حوالے سے کافی مقبول ہیں، جبکہ ان کی بگ باس سیزن 14 میں اینٹری بھی سب کی توجہ حاصل کر گئی تھی۔

Recent Posts

پاکستان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ سکواڈ کیلئے 15 کھلاڑیوں کے نام فائنل کر لیئے ، کون کون شامل ؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بوڈ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کے 15…

13 mins ago

حکومت کی نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے پر حکمِ امتناع خارج کرنے کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے نان فائلرز کی موبائل…

14 mins ago

ماہرہ خان نے سٹیج پر اپنے اوپر ’نامعلوم چیز‘ پھینکنے والے شخص کو انتہائی خوبصورت جواب دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ )کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان لٹریچر فیسٹیول کے دوران پیش آنے والے…

20 mins ago

فواد خان جیسے بڑے اداکاروں سے میرا موازانہ قابلِ فخر ہے، بھارتی اداکار

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ‘ہیرامنڈی : دی ڈائمنڈ…

24 mins ago

کیریبیئنز آج بھی سوئنگ کے سلطان ’وسیم اکرم‘ کے سحر میں مبتلا

کراچی(قدرت روزنامہ)کیریبیئنز ابھی تک سابق سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے سحر میں مبتلا ہیں۔…

34 mins ago

سبزی خوروں کی غذاؤں اور بہتر صحت کے درمیان تعلق کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک نئے تجزیے کے مطابق سبزی خوروں کی غذاؤں کا تعلق بہتر…

39 mins ago