عمران خان کی پاک فوج کی نئی قیادت کو عہدے سنبھالنے پر مبارکباد

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم اورتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بانی پاکستان کے فرمان کو شیئر کرتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا اور سید عاصم منیر کو مبارکباد کا پیغام جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بننے پر مبارکباددی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے جنرل سید عاصم منیر کو بھی نیا چیف آف آرمی سٹاف بننے پر مبارکباددی ہے۔اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کاکہناہے کہ امید ہے نئی ملٹری لیڈرشپ ریاست اور قوم کے درمیان خلیج کو کم کرے گی ،ان کاکہناتھا کہ ریاست کی طاقت اس کے لوگوں سے حاصل ہوتی ہے ۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کےمنصب سنبھالنےپرجنرل ساحرشمشادمرزا اورجنرل سیّدعاصم منیر کومبارکبادپیش کرتاہوں۔امیدہےکہ نئی عسکری قیادت ملت وریاست کےمابین گزشتہ8ماہ میں جنم لینےوالےاعتمادکےفقدان کےخاتمےکی سبیل کرےگی۔قوتِ ریاست عوام ہی سےکشید کی جاتی ہے

Recent Posts

متوفی شخص کے فنگر پرنٹ سے موبائل کھولنا جائز ہے یانہیں؟ فتویٰ آگیا

کویت سٹی(قدرت روزنامہ)کویت میں وزارت اوقاف کے شعبہ افتیٰ نے فتویٰ جاری کیا ہے جس…

9 mins ago

نواز شریف نے گندم سکینڈل پر وزیراعظم کو طلب کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے گندم سکینڈل پر وزیراعظم…

17 mins ago

نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں کسانوں سے متعلق کیا فیصلے ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور(قدرت روزنامہ)ماڈل ٹاؤن لاہور میں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں…

25 mins ago

عدت میں نکاح کا کیس، بشریٰ بی بی کی بیٹیوں نے والدہ کی حمایت میں ویڈیو پیغام جاری کردیئے

لاہور(قدرت روزنامہ)دوران عدت نکاح کے کیس میں بشریٰ بی بی کی بیٹیوں نے والدہ کے…

28 mins ago

سالی کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام،سسرالیوں کے ہاتھوں داماد قتل

گوجرانوالہ(قدرت روزنامہ)لدھے والا وڑائچ میں سسرالیوں نے داماد کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے…

42 mins ago

ججزتقرری میں پارلیمانی کمیٹی کی حیثیت ربڑ سٹیمپ سے زیادہ نہیں،وزیرقانون اعظم تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے…

52 mins ago