ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ایک گاو¿ں سے تعلق رکھنے والے سنگ دِل باپ نے دوستوں کو پارٹی دینے کیلئے اپنی ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کردیا۔مقامی پولیس کے مطابق بدھرام چتومبا نامی شخص نے اپنے دوستوں سے پارٹی دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس کے پاس شراب کا انتظام کرنے کیلئے رقم نہیں تھی۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نے قریبی گاو¿ں کے ایک جوڑے کو اپنی رہائش گاہ پر بلایا اور 30 ہزار روپے کے عوض اپنی 28 دن کی بچی کو انہیں فروخت کردیا۔بچی کی ماں نے پولیس کو بتایا کہ شوہر نے بچی کو مجھ سے چھین کر جوڑے کو تھما دیا اور تشدد کے ڈر سے میں نے کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا۔پولیس کے مطابق ملزم کی دو بیویاں ہیں، پہلی بیوی سے اس کے 6 اور دوسری بیوی سے 3 بچے ہیں۔پولیس کاکہنا ہے کہ واقعے کے بعد سے ملزم مفرور ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خوبصورتی کے متعدد ایوارڈز اپنے نام کرنے والے پاکستانی خوبرو اداکار و…
ایران (قدرت روزنامہ)ایران میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ’شیطان پرست نیٹ ورک‘ کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ سکینہ نے انکشاف کیا ہے کہ مرد حضرات اُن کی…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کال سینٹر میں ایک نوجوان کی ہلاکت…
لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شہباز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار طلعت حسین کی بیٹی، اداکارہ و…