بالی وڈ کی دلکش اداکارہ کریتی سینن نے تیلگو اداکار پربھاس کےساتھ تعلقات کےحوالے سےبڑا سچ بتا دیا


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ کی دلکش اداکارہ کریتی سینن نے اپنے اور تیلگو اداکار پربھاس کے درمیان کسی تعلق سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔حال ہی میں بالی وڈ اداکار ورون دھون نے ایک ریئلٹی شو پر کریتی سینن اور پربھاس کے درمیان تعلقات کا اشارہ دیا تھا تاہم اب اداکارہ نے ایسی تمام افواہوں کی تردید کر دی ہے۔اداکارہ کریتی سینن نے اپنے انسٹاگرام کے ذریعے گردش کرتی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا۔اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ ان کے کو اسٹار ورون دھون ریئلٹی شو میں کچھ زیادہ ہی جذباتی ہو گئے تھے اور ان کا کیا ہوا مذاق افواہوں کا سبب بن گیا۔
انہوں نے لکھا ’’نہ یہ پیار ہے‘‘ اور ’’نہ ہی پی آر‘‘ ہمارا ’’بھیڑیا‘‘ ریئلٹی شو پر کچھ زیادہ ہی جذباتی ہو گیا تھا۔ کریتی نے لکھا کہ اس سے پہلے کہ کوئی پورٹل میری شادی کی تاریخ کا اعلان کر دے میں آپ کا یہ غبارہ ہی پھوڑ دیتی ہوں، یہ افواہیں بے بنیاد ہیں۔واضح رہے کہ اپنی نئی فلم بھیڑیا کی تشہیر کیلئے اداکارہ کریتی سینن اور ورون دھون بھارتی ڈانس شوجھلک دکھلا جا کے مہمان بنے جہاں ورون دھون نے نام لیے بغیر کریتی سینن اور تیلگو انڈسٹری کے سپر اسٹار پربھاس کے تعلقات سے متعلق اشارہ دیا تھا۔

Recent Posts

حب کے تفریحی مقامات نوگو ایریا بن گئے، تھانے اور چوکیاں ٹھیکے پر دے دی گئیں

حب(قدرت روزنامہ)حب چور ڈاکو لیٹرے بے لگام، ضلعی پولیس سربراہ نے تھانے اور چوکیاں ٹھیکے…

1 min ago

گندم درآمد میں کوئی کرپشن نہیں، عوام کو سستی روٹی ملنے پر سب کو تکلیف ہے، انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کتے کی خوراک…

7 mins ago

گوادر میں باڑ لگانے کا سہرا مری میں حکومت ترتیب دینے والی نیشنل پارٹی کو جاتا ہے، نواب اسلم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف ساراوان…

9 mins ago

وزارتیں منزل نہیں، گوادر میں کسی کو باڑ لگانے کی اجازت نہیں دیں گے، مولانا ہدایت الرحمن

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں باڑ لگانے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی اس…

18 mins ago

مخالفین نے من گھڑت کیس بنایا، ذمے داران کیخلاف کارروائی کی جائے، طلال خان ایڈووکیٹ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جھوٹے کیس میں مخالف فریق کو شکست، پشین لیویز کیساتھ مل کر من گھڑٹ…

22 mins ago

گندم درآمد اسکینڈل میں نگران حکومت کا کردار زیادہ ہے، سرکاری دستاویزات میں انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پنجاب کے کسانوں کے لیے گلے کا پھندا بننے والا گندم امپورٹ کرنے…

29 mins ago