اسلام برطانیہ میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا مذہب قرار

لندن(قدرت روزنامہ) برطانیہ میں 2021 میں کئی گئی مردم شماری میں سب سے تیزی سے مقبول ہونے والا مذہب اسلام ہے جب کہ 13 فیصد کمی کے بعد عیسائی پہلی بار ملک کی نصف آبادی سے کم رہ گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے ادارہ برائے قومی شماریات نے ملک بھر 2021 میں کی گئی مردم شماری کے اعداد و شمار

جاری کردیئے جس میں دلچسپ اور حیران کن انکشافات ہوئے ہیں۔مذہب کا سوال 2001 میں برطانیہ کی مردم شماری میں شامل کیا گیا تھا جس کا جواب دینا لازمی نہیں تھا تاہم 94 فیصد لوگوں نے جواب دیا۔ جواب دہندگان نے دیا تقریبا 27.5 ملین افراد نے خود کو عیسائی کہا جو کل آبادی کا 42 فیصد بنتا ہے۔پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ عیسائیوں کی آبادی ملک کی کل آبادی کے نصف سے بھی کم رہ گئی یعنی عیسائیوں کی تعداد میں 13 فیصد کمی آئی تاہم اب بھی برطانیہ میں سب سے زیادہ افراد کا مذہب عیسائیت ہی ہے۔دوسرے نمبر پر لادین ہیں یعنی جنھوں نے کسی مذہب کو اختیار نہیں کیا۔ ان کی تعداد 22.2 ملین ہوگئی جو کل آبادی کا 37 فیصد بنتے ہیں۔اس مردم شماری میں 3.9 ملین افراد نے اپنا مذہب اسلام بتایا جو آبادی کا 6.5 فیصد ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل برطانیہ میں مسلمانوں کی آبادی شرح 4.9 فیصد تھی اس طرح اسلام سب سے تیزی سے پھیلنے والے مذہب کے طور پر سامنے آیا۔مردم شماری کے مطابق برطانیہ میں ہندووں کی تعداد دس لاکھ، سکھ 5 لاکھ 24 ہزار، بدھ مت کے ماننے والوں 2 لاکھ 73 ہزار اور یہودیوں کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار ہے۔سفید فاموں کے بعد دوسرا سب سے زیادہ عام نسلی گروہ ایشیائی، ایشین برٹش یا ایشین ویلش تھا جو 7.5 فیصد سے بڑھ کر 9.3 فیصد ہوگئے۔اس گروپ کے اندر، زیادہ تر جواب دہندگان نے اپنے خاندانی ورثے کی شناخت بالتریب بھارتی، پاکستانی اور دیگر ایشیائی جیسے بنگلہ دیشی اور چینی کے طور پر کرائی۔ان کے علاوہ برطانیہ میں تیزی سے بڑھتا ہوا نسلی گروہ افریقی اور پھر کیریبین ہیں۔

Recent Posts

جسٹس بابر ستار کی دہری شہریت کا معاملہ، سینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کے امریکی گرین کارڈ…

32 mins ago

یواے ای میں ایک مرتبہ پھر طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، ریڈ الرٹ جاری

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ امارات میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کرتے…

36 mins ago

رانا ثنا اللہ کووفاق میں کونسا اہم عہدہ دیا گیا؟

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کو وزیراعظم کا مشیر برائے…

40 mins ago

راگھو چڈھا سے ملاقات کے 5منٹ بعد شادی کا فیصلہ کرلیا تھا، پرینیتی چوپڑا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ راگھو چڈھا سے…

42 mins ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی طوفانی بارشوں کی پیش گوئی…

46 mins ago

بلوچستان کو حقوق بندوق نہیں پارلیمان سے ملے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی

تربت(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بندوق کے زور پر…

54 mins ago