اسلام آباد ایئر پورٹ پر مبینہ رشوت لینے والے اہلکاروں کے خلاف ایکشن لے لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے اہلکاروں کی رشوت ستانی کی مبینہ ویڈیو میں نظر آنے والے تمام اہلکاروں کو معطل کر کے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اپنے عملے کی غیر قانونی اقدام میں ملوث ہونے کے بارے میں حقائق جاننے کے لیے انکوائری شروع کر دی۔
معاملے میں ملوث تینوں متعلقہ اہلکاروں کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے بعد معطل کر دیا گیا۔اے این ایف نے جاری پریس ریلیز میں کہا کہ اے این ایف اہلکاروں کی غیر قانونی اقدام میں ملوث ہونے کی ویڈیو کی انتہائی اعلیٰ سطح کی انکوائری کے ذریعے جانچ پڑتال کی جا رہی ہے تاکہ حقائق کا پتہ لگا جا سکے۔
بیان میں کہا گیا کہ انکوائری کو حتمی شکل دینے ککے لیے متعلقہ حکام کو معطل کر دیا گیا۔

۔ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس پیشہ ورانہ اخلاقیات کے اعلی معیار پر قائم ہے، اس لیے تحقیقات مکمل ہونے تک تمام متعلقہ اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ائیرپورٹ پر انسداد منشیات فورس (اے این ایف) اہلکاروں کی جانب سے رشوت مانگنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اے این ایف اہلکار کو مسافر سے سامان کی چیکنگ کے دوران رقم مانگتے سنا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں مسافر سے رشوت طلب کرنے والے اے این ایف اہلکار کے سینے پر نام بھی واضح طور پر نظر آ رہا ہے، اے این ایف اہلکار مسافر سے کہہ رہا ہے کہ سامان زیادہ ہے جس پر مسافر کہتا ہے کہ کچھ کریں جس پر اے این ایف اہلکار مسافر کو قریب بلا کر کہتا ہے کہ کچھ خدمت کریں گے۔

Recent Posts

مردوں کے مقابلے میں خواتین کا زیادہ عرصے تک بیماریوں کا سامنا کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک طویل مگر منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مردوں کے…

1 min ago

مشکے کرفیو جیسا منظر پیش کررہا ہے، مقامی لوگوں کو ہراساں کرنا بند کیا جائے، سمی دین بلوچ

مشکے(قدرت روزنامہ)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کی جنرل سیکرٹری و جبری…

8 mins ago

ہماری جدوجہد کا مقصد بلوچ طلبا کو علم کی فراہمی اور قومی شعور دلانا ہے، بی ایس او پجار

پنجگور(قدرت روزنامہ)بی ایس او بچار پنجگور زون کے نو منتخب ضلعی عہدیداران کا تعارفی اجلاس…

16 mins ago

بلدیاتی نظام کو مضبوط اور فعال بناکر اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کی جائے، میئر پشین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشین کے میئر سردار اکبر ترین، ڈسٹرکٹ سید شکور آغا ، چیئرمین قلعہ عبداللہ…

20 mins ago

گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی ملاقات، مختلف امور پر گفتگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے رسمی ملاقات، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد…

27 mins ago

ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر صحابہؓ کی شان میں گستاخی کرنے کا کسی کو حق نہیں، سنی علما کونسل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سنی علماکونسل بلوچستان کے امیر مولانا محمد رمضان مینگل نے مختلف نجی ٹی وی…

32 mins ago