ہم نے پرویز الٰہی کے کہنے پر عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی، عطا تارڑ


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے پرویز الٰہی کے کہنے پر عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ مجھے پرویز الٰہی صاحب نے فون کر کے پوچھا تھا بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ یہ حکومت چھوڑ کر دیکھیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی بچانے کے لیے ہمارے پاس بہت سے آپشنز موجود ہیں۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ اپنے والد کو بگاڑنے میں مونس الٰہی کا بہت بڑا ہاتھ ہے، انہوں نے پہلے بھی دعائے خیر کے بعد اپنے والد کو گمراہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ لاہور میں پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے معاملے پر صدر مسلم لیگ ن اور وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف ابھی وقتی طور پر عدم اعتماد کی تحریک نہ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Recent Posts

جنرل صاحب یقین دہانی کروائیں تحقیقات کرنے والے ججز کے رشتے داروں کو اغوا نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ…

6 mins ago

’مہربانو! آپ نے ہنسنا نہیں، عظمیٰ! آپ نے رونا نہیں’، ٹی وی پروگرام کا یہ کلپ کیوں وائرل ہوا؟

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما مہربانو قریشی اور وزیر…

20 mins ago

سروس اسٹرکچر میں تبدیلی، وفاقی حکومت کیا اقدامات کرنے جارہی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی اہداف درست…

27 mins ago

قلعہ عبداللہ میں افیون کی کاشت کے خلاف گرینڈ آپریشن، علاقہ میدان جنگ میں تبدیل

قلعہ عبداللہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شمال مشرقی ضلعے قلعہ عبداللہ میں انیٹی نارکوٹکس فورس اور…

48 mins ago

خضدار، صدیق مینگل قتل، بی این پی عوامی نے 9مئی کو پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کر دی

خضدار(بیورورپورٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) خضدارکے ضلعی ترجمان نے کہا کہ خضدار میں بدامنی کے…

57 mins ago

گوادر باڑ لگانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ، ریاست منصوبے پر کام بند کرے، جان محمد بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینٹر جان محمد بلیدی نے سماجی رابطے ویب سایٹ…

1 hour ago