وزیر اعظم نے گیس لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے گیس لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے گیس کی لود شیڈنگ کی شکایات سے متعلق کل لاہور میں اجلاس طلب کر لیا۔
وزیر اعظم نے اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مصدق ملک اور متعلقہ حکام کو شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں کو گیس لوڈشیڈنگ میں ریلیف دینے کا پلان مانگ لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
اجلاس میں گیس کی قلت کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں ممکنہ کمی پر بھی غور کیا جائے گا۔واضح رہے کہ موسم سرما کے آغاز سے قبل ہی ملک بھر میں گیس لوڈ شیڈنگ کا آغاز ہوگیا تھا جو وقت کے ساتھ ساتھ شدت اختیار کرگیا ہے۔

Recent Posts

مئی اور جون میں ہیٹ ویو کا الرٹ؛ جنوبی پنجاب اور سندھ متاثر ہونگے

لاہور(قدرت روزنامہ) موسمیاتی تغیر کے باعث مئی اورجون میں جنوبی پنجاب اور سندھ کے مختلف…

4 mins ago

پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار

پشاور(قدرت روزنامہ)پختونخوا حکومت کاشت کاروں سے 29 ارب روپے مالیت کی گندم خریداری کل سے…

15 mins ago

کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ نے کراچی اور لاہور میں ایک ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے…

29 mins ago

پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی…

48 mins ago

حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسی سے…

49 mins ago

پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ…

54 mins ago