بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے‘ عمران خان اسمبلی توڑنے کا شوق پورا کرلیں، وزیراعظم

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلے بہت بلیک میلنگ کرنے کی کوشش کی گئی، ہم کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، عمران خان اسمبلی توڑنے کا شوق پورا کرلیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لئے حکمت عملی اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش سے متعلق امور پر مشاورت ہوئی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں معاملات بگڑنے کی بجائے بہتری کی طرف آئیں کیوں کہ ہم ملکی حالات کو بہتر ہونا چاہیے تاہم الیکشن کب ہونا ہے اس حوالے سے سب کچھ واضح ہے، اگر عمران خان کی خواہش ہے کہ اسمبلیاں توڑیں تو خواہش پوری کرلیں ان صوبوں میں الیکشن ہوجائیں گے، پہلے بہت بلیک میلنگ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ہم کسی بلیک میلنگ میں آنے والے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مل بیٹھ کر مسئلے حل کرنے کا نام ہی سیاست اور جمہوریت ہے لیکن ہم کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے بلکہ قانون اور آئین کے مطابق سب کام ہوگا، اب سب فیصلے سیاستدانوں نے ہی کرنے ہیں اس لیے سب کو مل بیٹھ کر ملک کا سوچنا ہوگا۔ ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ مسلم لیگ کے اجلاس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اگر عمران خان سنجیدہ مذاکرات چاہتے ہیں تو حکومت مذاکرات کے لئے تیار ہے، عمران خان کا مذاکرات کے ٹیبل پر آنا خوش آئند بات ہے لیکن مذاکرات پیشگی شرط کے بغیر ہوں گے۔
پارٹی ذرائع کہتے ہیں کہ مذاکرات کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف پارٹی قائد نواز شریف سے بھی مشاورت کریں گے۔ حتمی مشاورت کے بعد مسلم لیگ ن کی طرف سے عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش کا پالیسی بیان چند روز میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

Recent Posts

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، نئی اضافہ شدہ…

8 mins ago

رواں سال اپریل کے مہینے میں بھی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رواں سال مسلسل 2 ماہ تک گندم درآمد کیے جانے کا…

20 mins ago

9 مئی حملے ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی، کامران ٹیسوری کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ…

28 mins ago

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)نو مئی کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس کے 10 ملزمان کی ضمانت منظور ہوگئی۔…

4 hours ago

روس میں بیٹیوں کی پرورش والد کے بغیر کیوں کی جاتی ہے؟

روس (قدرت روزنامہ)دنیا میں ایسے کئی ممالک ہیں جہاں والدین اور اولاد کے درمیان کچھ…

4 hours ago

عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہارِ اطمینان، شعیب شاہین کی تلخ کلامی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان…

4 hours ago