وزیر اعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ


لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چودھری پرویز الٰہی کے زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کیلئے سفارشات کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کے فیصلے کی منظوری دی۔
رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے پنجاب کی کچی آبادیوں کی تفصیلات طلب کرلیں اور ہدایت کی کہ کچی آبادیوں کی تفصیلات وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائیں، بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا پلان تیار کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مالکانہ حقوق دینے کے لیے بورڈ آف ریونیو سے حتمی سفارشات طلب کیں اور کہا کہ کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کیلئے اقدامات کیے جائیں، 10 مرلے تک اراضی والے مکینوں کو مالکانہ حقوق دیں گے، کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کیلئے تمام امور جلد طے کیے جائیں۔