انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہو کر دس ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، سٹاک مارکیٹ میں کیا صورتحال ہے ؟ جانئے

کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر مہنگا ہونے کے بعد دس ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 77 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر164 روپے 43 پیسے سے بڑھ کر 165 روپے 20 پیسے پر پہنچ گیا جو کہ گزشتہ دس ماہ میں ڈالر کی قیمت کی بلند ترین سطح ہے۔۔

یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ چار ماہ کے دوران ڈالر 12.57 روپے مہنگا ہوگیا۔ سات مئی کے بعد سے انٹر بینک میں ڈالر 8.5 فیصد بڑھ گیا ہے۔ مئی میں ڈالر 152 روپے 28 پیسے کی کم شرح پر ٹریڈ ہوا تھا۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے ، کاروبار شروع ہو تو 100 انڈیکس 48 ہزار 112 کی نفسیاتی حد پر تھا تاہم یہ برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس میں کمی آنا شروع ہو گئی تاہم اب تک 283 پوائنٹس کی نفی ہو چکی ہے جس کے بعد انڈیکس 47 ہزار 828 پوائنٹس پر آ گیا ہے ۔

Recent Posts

کراچی: 37 ہزار عازمین حج کی امیگریشن سعودی حکام کریں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’روڈ ٹو مکہ پروفجیکٹ‘ کے تحت سعودی حکام 16 ہزار سے زائد…

3 mins ago

ملک میں1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ موسمیاتی سمری کے مطابق…

12 mins ago

پاکستان نے اوسلو فائرنگ کے ملزم کو ناروے کے حوالے کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ناروے کے حکام نے کہا ہے کہ پاکستان نے 2022 کے پرائیڈ…

22 mins ago

اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل اور سپریم کورٹ کا حکم نامہ طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی…

32 mins ago

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے مرکزی سیکرٹریٹ کو تالے لگ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کی سرگرمیاں موقوف ہونے کے بعد پی ٹی…

40 mins ago

شاہ رخ خان کی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کب ہوگا؟ اداکار نے خود بتا دیا

کولکتہ(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے…

51 mins ago