سندھ حکومت نے سیلاب میں بہترین کارکردگی دکھائی، شرجیل میمن


کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے سیلاب میں سب سے بہتر کارکردگی دکھائی۔ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 20 لاکھ سے زائد گھر تباہ ہوئے ہیں، گھروں کی تعمیر کے لیے سندھ حکومت اربوں روپے خرچ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ 4 لاکھ 74 ہزار سے زائد خیمے سیلاب متاثرین کو فراہم کیے، 17 لاکھ خاندانوں کو سندھ حکومت نے راشن فراہم کیا ہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سندھ کے 80 فیصد علاقوں میں پانی تھا، جس کو نکالا گیا، سیلاب متاثرہ 90 فیصد علاقوں سے پانی نکال لیا گیا ہے، سندھ کے کچھ علاقوں میں اب بھی پانی کھڑا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کیمپس میں سیلاب متاثرین کو ڈھائی سے 3 ماہ غذائی اشیاء فراہم کیں، سیلاب کے باعث بڑی آفت کا سامنا تھا، ہم ہر ضلع میں گئے۔شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ کچھ ویڈیوز موجود ہیں جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کے لیے لوگوں کو استعمال کیا گیا۔

Recent Posts

PSOکا مالی سال 2024کے9ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی صف اول کی انرجی کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)…

3 mins ago

’’اگر میرا انسٹاگرام ہیک ہو گیا تو بہت سارے مردوں کی شادیاں ٹوٹ جائیں گی ‘‘

لاہور (قدرت روزنامہ ) اداکارہ و میزبان متھیرا نے اعتراف کیا کہ انہیں انسٹاگرام پر…

18 mins ago

خیبر؛ پولیس پر حملوں اور طلبہ کے اغوا میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا

خیبر(قدرت روزنامہ) پولیس اور سکیورٹی اہل کاروں کی فائرنگ سے انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک…

19 mins ago

بلوچستان: معلومات تک رسائی کاقانون استعمال کرنے والے بلیک میلر؟

مطیع اللہ مطیع بلوچستان میں معلومات تک رسائی کے قانون کی منظوری کو 3سال سے…

21 mins ago

’’پاکستان کی ٹیم بھارت میں کھیلنے کیلئے تیار ہے لیکن ۔۔‘‘ حکومت نے بھارت کو بڑی پیشکش کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر احسن اقبال کاکہنا ہے کہ بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے…

27 mins ago

وزیر پیداوار کا سرسبز یوریا کی قیمت میں اضافے کا سخت نوٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر نے کھاد کمپنی کی جانب…

29 mins ago